لڑکا لڑکی ایک سمان سوالات و جوابات

0
  • کتاب” ابتدائی اردو” برائے پانچویں جماعت۔
  • سبق نمبر05: کہانی
  • سبق کا نام: لڑکا لڑکی ایک سمان

خلاصہ سبق: لڑکا لڑکی ایک سمان

سبق لڑکا لڑکی ایک سمان میں لڑکے اور لڑکی کی روزمرہ زندگی کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ منی اور گڈو دو بہن بھائی تھے۔ ایک دفعہ گڈو نے ایک آم توڑا مگر اسے تقسیم کرتے ہوئے اس نے خود بڑا حصہ لیااور منی کو بہت تھوڑا دیا۔ منّی نے جا کر ماں سے شکایت کی تو وہ کہنے لگی کہ لڑکوں کا حصہ لڑکیوں سے زیادہ ہوتا ہے اس لیے کہ لڑکے زیادہ محنت کرتے ہیں۔

دوپہر کے کھانے کے وقت بھی منّی نے محسوس کیا کہ ماں کا جھکاؤ گڈو کی جانب زیادہ ہے۔ ماں نے گڈو کو انڈا دیا لیکن منّی کو نہیں دیا تھا۔ لیکن مٹھو نے برابر تقسیم کرکے آدھا منّی اور آدھا گڈو کی پلیٹ میں رکھ دیا۔ ماں نے جب یہ دیکھا تو اس نے منّی کو انڈا واپس گڈو کی پلیٹ میں رکھنے کو کہا۔ جس سے منّی ڈر گئی اور اس نے انڈے کا آدھا ٹکڑا گڈو کی پلیٹ میں واپس رکھ دیا۔ ابا کو یہ بات پسند نہ آئی کیونکہ ابا کے خیال سے منی اور گڈو دونوں بڑھتی عمر کے بچے ہیں اس لیے ان میں فرق نہیں کرنا چاہیے۔

ماں بولی ایسے تو شروع سے ہوتا آ رہا کہ زیادہ محنت کرنے والے کو زیادہ ملتا ہے جبکہ منّی کا کام بھی آسان ہے۔ منّی کے ذہن میں ایک خیال آیا جہ کل چھٹی کا دن ہے کیوں نہ ہم ایک دن کے لیے اپنے کام بدل لیں جس پر گڈو نے حامی بھر لی۔ دوسرے روز منّی نے صبح سویرے گڈو کو اٹھایا جبکہ وہ دیر سے اٹھنے کا عادی تھا۔اس لیے نیند سے اس کی آنکھیں بند ہو رہی تھیں۔ گڈو کو محسوس ہوا چولہا جلانا آسان کام نہیں کیونکہ چولہا جلاتے وقت سارا دھواں گڈو کی آنکھوں اور ناک میں گھس گیا۔

غرض گڈو نے صفائی کی اور مرغیوں کو دانہ ڈالا وغیرہ جبکہ منّی آرام سے اٹھی اور ناشتہ کرنے کے بعد گائے کو چرانے کے لیے نکل گئی۔ گڈو نے گائے کی جگہ کی صفائی کی ، گھڑے بھرے ، برتن مانجھے ماں نے گڈو کو دن بھر کام کرتے دیکھا تھا اس لیے اسے اس پہ ترس آ رہا تھا۔ ادھر منّی نے پتنگ اڑائی، کھیلی اور درخت کے نیچے آرام کرنے لیٹ گئی۔اس کی آنکھ مٹھو کی ٹیں ٹیں سے کھلی کیونکہ گائے، گاؤں کے مکھیا کے کھیت میں داخل ہو چکی تھی۔

منّی نے بڑی مشکل سے گائے کو پکڑا اور گھر واپس لوٹی۔ رات منی نے گڈو کا کھانا کھایا جبکہ ماں نے گڈو کو منی والا کھانا دیا۔ جسے دیکھ کر گڈو کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ وہ روتے ہوئے کہنے لگا کہ پورے دن کے کام کے بعد یہ کھانا جس پر سب ہنسنے لگے۔آخر میں سب کی سمجھ میں یہ بات آئی کہ منّی اور گڈو دونوں کو کھانے میں برابر کا حصہ ملنا چاہیے۔ اس کے بعد گڈو ایک امرود توڑ لایا اور برابر اپنے اور منّی میں برابر بانٹ لیا جس پہ مٹھو خوش ہو کر بولا ٹیں ٹیں لڑکا ، لڑکی ایک سمان۔

سوچیے بتائیے اور لکھیے:

یہ بات ماں نے کیوں کہی کے لڑکوں کا حصہ لڑکیوں سے زیادہ ہوتا ہے؟

ماں نے کہا کہ لڑکوں کا حصہ لڑکیوں سے زیادہ ہوتا ہے اس لیے کہ لڑکے زیادہ محنت کرتے ہیں۔

ابا کے خیال سے لڑکے اور لڑکی دونوں میں فرق کیوں نہیں ہونا چاہیے؟

ابا کے خیال سے منی اور گڈو دونوں بڑھتی عمر کے بچے ہیں اس لیے ان میں فرق نہیں کرنا چاہیے۔

منّی کیوں ڈر گئی تھی؟

منّی کی ماں نے انڈا گڈو کی پلیٹ میں رکھا جسے مٹھو نے برابر تقسیم کرکے آدھا منّی اور آدھا گڈو کی پلیٹ میں رکھ دیا۔ ماں نے جب یہ دیکھا تو اس نے منّی کو انڈا واپس گڈو کی پلیٹ میں رکھنے کو کہا۔ جس سے منّی ڈر گئی اور اس نے انڈے کا آدھا ٹکڑا گڈو کی پلیٹ میں واپس رکھ دیا۔

چولہا جلاتے وقت گڈو کے ساتھ کیا ہوا؟

چولہا جلاتے وقت سارا دھواں گڈو کی آنکھوں اور ناک میں گھس گیا۔

ماں کو گڈو پہ ترس کیوں آ رہا تھا؟

ماں نے گڈو کو دن بھر کام کرتے دیکھا تھا اس لیے اسے اس پہ ترس آ رہا تھا۔

آخر میں سب کی سمجھ میں کیا بات آئی؟

آخر میں سب کی سمجھ میں یہ بات آئی کہ منّی اور گڈو دونوں کو کھانے میں برابر کا حصہ ملنا چاہیے۔

کس نے کیا کہا؟ ان میں سے ہر ایک کا کوئی ایک جملہ لکھیے۔

ماں : بیٹی کیا تم نہیں جانتیں کے لڑکوں کا حصہ لڑکیوں سے زیادہ ہوتا ہے۔
منی : کیوں نہ ہم ایک دن کے لیے اپنے اپنے کام بدل لیں۔ تم میرا کام کرو میں تمھارا۔
باپ : منی اور گڈو دونوں بڑھتی عمر کے بچے ہیں اس لیے ان میں فرق نہیں کرنا چاہیے۔
گڈو : اتنا کام کرنے کے بعد یہ کھانا؟
مٹھو : ٹیں ٹیں لڑکا لڑکی ایک سمان۔

ان کے کام کیا کیا تھے؟ دو دو جملوں میں لکھیے.

منّی : منی کا کام چھاڑو لگانا ،برتن مانجھنا، گائے کی جگہ کی صفائی کرنا اور آگ جلانا وغیرہ تھے۔
گڈو : گائے کو چرانا اور پتنگ اڑانا گڈو کا کام تھا۔

لفظوں کو پڑھیے اورمذکر مؤنث کی پہچان کر کے مثال کے مطابق حل کیجیے۔

مثال : دن (مذکر)

مذکر: پیڑ، وقت ، مٹھو ، انڈا ، برتن ، دھواں۔
مونث: پتنگ ،بھوک ، محنت ، بات ، چھٹی ، بہن۔

ان لفظوں سے جملے بنائیے اور خالی جگہ میں لکھیے:

شکایت استاد نے شاگرد کے والدین کو نتیجہ اچھا نہ آنے کی شکایت لگائی۔
پتنگ بسنت پتنگ اڑانے کا تہوار ہے۔
محنت محنت میں عظمت ہے۔
وعدہ وعدہ خلافی بری عادت ہے۔
حصہ قربانی کے جانور میں غریبوں کا حصہ موجود ہوتا ہے۔

ان لفظوں کے واحد لکھیے:

جمع واحد
اوقات وقت
شکایات شکایت
خیالات خیال
عادات عادت
احساسات احساس
مشکلات مشکل
واقعات واقعہ

عملی کام: اس کہانی کا دوسرا عنوان کیا ہو سکتا ہے؟

اس کہانی کا دوسرا عنوان ” برابری” یا”معاشرے میں لڑکیوں کا مقام ” ہو سکتا ہے۔

اس کہانی میں پالتو جانوروں کے نام آئے ہیں ان کی تصویر بنا کر ان پہ دو دو جملے لکھیے۔

🦜

  • طوطا ایک پالتو جانور یا پرندہ ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ انسانی آواز میں بھی بات کر سکتا ہے۔
  • طوطا ٹیں ٹیں کی آواز نکالتا ہے۔

🐄

  • گائے ایک پالتو جانور ہے، یہ سبز چارہ کھا تی ہے، گائے دودھ دیتی ہے۔