Past Continuous Tense In Urdu

0

فعل ماضی جاری

اس Tense کےجملوں کے آخر میں “رہا تھا” “رہے تھے” “رہی تھی” وغیرہ لفظ آتے ہیں۔ اس زمانہ کے جملوں میں ایسے کام کا بیان ہوتا ہے جو ماضی میں چل رہا تھا۔

انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے

  • (1) اس میں Was / Were کا استعمال ہوتا ہے اور Verb کی پہلی فارم میں ing لگاتے ہیں۔
  • (2) واحد فاعل کے was ساتھ اور جمع فاعل کے ساتھ were کا استعمال کرتے ہیں۔
  • (3) منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں was/were کے بعد not آتا ہے۔
  • (4) سوالیہ جملوں یعنی interrogative sentences میں was/were سبجیکٹ (subject)سے پہلے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

وہ اسکول جا رہا تھا۔ He was going to school
میں اسے پڑھا رہا تھا۔ I was teaching him
تم سو رہے تھے۔ You were sleeping
بارش ہو رہی تھی۔ It was raining
بچہ نہیں سو رہا تھا۔ The child was not sleeping
کیا نوکر جھاڑو دے رہا تھا؟ ? Was the servant sweeping
تم وہاں کیا کر رہے تھے؟ ? What were you doing there
وہ مجھے بلا رہا تھا۔ He was calling me
ہم سردی سے کانپ رہے تھے۔ We were shivering with cold
جانور کھیتوں میں چر رہے تھے۔ The cattle were grazing in the field