Present Indefinite Tense In Urdu

0

فعل حال مطلق

جن جملوں کے آخر میں “تاہے” “تے ہیں” “تو ہے” “تی ہیں” وغیرہ لفظ آتے ہیں وہ جملے Present Indefinite Tense کے جملے کہے جاتے ہیں۔ یہ زمانہ غیر متعین ہوتا ہے۔ اس میں قدرت ، عادت ،سدا سچ بھی ظاہر ہوتا ہے۔

انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے

  • (1) اس Tense میں Is ,Am , Are کا استعمال نہیں کیا جاتا۔
  • (2) سادہ جملوں یعنی Affirmative Sentences میں Verb کا استعمال اس طرح سے ہوتا ہے کہ I ,We You, They اور دیگر سبھی جمع Subject کے ساتھ Verb کی پہلی فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ He, She, It اور دیگر سبھی واحد Subject کے ساتھ Verb کی پہلی فارم میں S یا Es جوڑ دیتے ہیں۔
  • (3) منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں I, We, You, They اور دیگر جمع Subject کے ساتھ Do Not کا استعمال کرتے ہیں۔ He, She, It اور دیگر سبھی واحد Subject کے ساتھ Does Not لگاتے ہیں، ایسے میں Verb کی پہلی فارم میں S یا Es نہیں لگاتے۔ لیکن اگر جملے میں کبھی “نہیں” کا استعمال ہوتا ہے تو Never کا استعمال کرتے ہیں ، ایسے میں Do Not یا Does Not کا استعمال نہیں کرتے اور Verb کی پہلی فارم میں Subject کے مطابق S یا Es جوڑ دیتے ہیں۔
  • (3) سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Do یا Does , سبجیکٹ(Subject) سے پہلے لگتا ہے۔ جب جملے میں سوالیہ لفظ بیچ میں ہو تو اس لفظ کی انگریزی Do یا Does سے پہلے لگاتے ہیں۔ جملے کے آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگاتے ہیں۔
  • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

وہ کتاب پڑھتا ہے۔ He reads a book
وہ کتاب پڑھتے ہیں۔ They read a book
وہ کتاب نہیں پڑتا ہے۔ He does not read a book
وہ کبھی کتاب نہیں پڑتا ہے۔ He never reads a book
وہ کتاب نہیں پڑھتے ہیں۔ They do not read the books
کیا وہ کتاب پڑھتا ہے ؟ ? Does he read a book
وہ کتاب کیوں نہیں پڑھتے ہیں؟ ? Why do they not read the book