Back to: Tenses In Urdu
فعل مستقبل مطلق
اس Tense کے جملوں کے آخر میں* گا ، گے ، گی* آتا ہے۔ اس زمانہ میں ایسے کاموں کا بیان ہوتا ہے جو آنے والے وقت میں کیا جائے گا۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے
- (1) اس Tense میں I اور we کے ساتھ Shall اور Verb کی پہلی فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- (2) اس کے علاوہ He ,She, It, They, You اور دیگر سبھی فاعلوں کے ساتھ Verb کی پہلی فارم لگاتے ہیں۔
- (3) اگر جملوں میں ضروری لفظ یا خیال آیا ہو ، تو I ,We کے ساتھ Will اور دیگر سبھی فاعلوں کے ساتھ Shall لگایا جاتا ہے۔
- (4) منفی جملوں یعنی negative sentences میں Will یا Shall کے بعد not لگاتے ہیں۔
- (5) سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں will یا shall سبجیکٹ سے پہلے لگاتے ہیں۔
- (6) اس کے علاوہ double interrogative sentences میں Question word کو Will یا Shall سے پہلے لگایا جاتا ہے۔
- اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے۔
اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں
Simple sentences
میں اسکول جاؤں گا۔ |
I shall go to school |
حمیدہ ایک گانا گائے گی۔ |
Hamida will sing a song |
ہم ایتوار کو کھیلیں گے۔ |
we shall play on Sunday |
وہ کل جائے گا۔ |
He will go tomorrow |
کل بارش ہوگی۔ |
It will rain tomorrow |
Negative Sentences
میں کل اسکول نہیں جاؤں گا۔ |
I shall not go to school tomorrow |
ہم کل نہیں کھیلیں گے۔ |
we shall not play tomorrow |
کل بارش نہیں ہوگی۔ |
It will not rain tomorrow |
وہ اپنا سبق نہیں پڑھے گا۔ |
He will not read his lesson |
حمیدہ اپنا کام نہیں کرے گی۔ |
Hamida will not do her work |
Interrogative sentences
کیا میں اسکول جاؤں گا؟ |
? shall I go to school |
کیا وہ گانا نہیں گائیں گے؟ |
?Will they not sing the song |
کیا وہ خط نہیں لکھے گا؟ |
?Will he not write the letter |
کیا میں دوڑوں گا؟ |
?Shall i run |
کیا میں تمہاری مدد نہیں کرونگا؟ |
?Will i not help you |