Present Perfect Continuous Tense In Urdu

0

فعل حال مکمل جاری

اس Tense کے جملوں کے آخر میں “سے- رہا ہے” “سے- رہے ہیں” “سے- رہی ہیں” “سے- رہا ہوں” وغیر لفظ آتے ہیں۔ ان میں کام دیئے گئے وقت میں چلتا رہتا ہے۔ان میں وقت دیا ہوتا ہے۔

انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے

  • ایسے جملوں میں Has been یا Have been کے ساتھ Verb کی پہلی فارم میں ing جوڑ کر استعمال ہوتا ہے۔
  • ‘سے’ کی انگریزی Since یا For لگتی ہے۔ متعین وقت کے لیے since اور غیر متعین وقت کے لیے For لگاتے ہیں۔
  • منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں Has یا Have کے بعد not اور اس کے بعد Been لگتا ہے۔
  • سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Has یا Have جملے کے شروع میں لکھتے ہیں۔اور آخر میں سوالیہ نشان (؟) لگاتے ہیں۔
  • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔
Present Perfect Continuous Tense In Urdu 1

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

Translation Sentences
وہ صبح سے گیت گا رہی ہے۔ She has been singing a song since morning
وہ ایک گھنٹے سے باتیں کر رہا ہے۔ He has been talking for 1 hour
میں اسے دو بجے سے پڑھا رہا ہوں۔ I have been teaching him since 2’o clock
دو دن سے نوکر نہیں آرہا ہے۔ The servant has not been coming for two days
کیا یہ لڑکی دو گھنٹے سے یہیں بیٹھی ہے؟ ?Has this girl been sitting here for two hours
وہ لڑکے صبح سے کیوں نہیں کھا رہے ہیں؟ ?Why have those boys not been eating since morning
استاد ایک گھنٹے سے پڑھا رہا ہے۔ The teacher has been teaching for one hour
دھوبی صبح سے کپڑے دھو رہا ہے۔ The washerman has been washing the clothes since morning
یہ لڑکا پندرہ منٹ سے یہاں بیٹھا ہے۔ This boy has been sitting here for 15 minutes
میں اس کالج میں 1990 سے پڑھا رہا ہوں۔ I have been teaching in the college since 1990