Future Perfect Tense In Urdu

0

فعل مستقبل مکمل

اس Tense کے جملوں کی آخر میں *چکا ہو گا، چکے ہوں گے، چکی ہوگی* وغیرہ الفاظ آتے ہیں اور مستقبل میں کسی کام کے پورا ہونے کی امید ہوتی ہے۔ اس میں دو کام کا بیان ہوتا ہے ، جو کام پہلے ختم ہوا ہو اسے Future Perfect میں اور جو بعد میں ختم ہو اسے Future Indefinite Tense میں ترجمہ کرتے ہیں۔

  • (1) اس Tense میں Will have یا Shall have کے بعد Verb کی تیسری فارم کا استعمال کرتے ہیں۔
  • (2) منفی جملوں یعنی Negative Sentences میں will یا Shall کے بعد Not لگاتے ہیں۔
  • (3) سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں will یا Shall سبجیکٹ (subject) سے پہلے آتا ہے۔
  • (4) اور Double Interrogative Sentences میں question word کو will یا shall سے پہلے لگاتے ہیں۔
  • اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے۔

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

وہ اب تک دہلی چلا گیا ہوگا۔ He will have gone to Delhi by now
میں پیر تک یہ کام کرلوں گا۔ I shall have done this work by Monday
میچ شروع ہونے سے پہلے ہم کالج پہنچ جائیں گے۔ We shall have reached the college before the match begins
بارش شروع ہونے سے پہلے بچے نہیں آئیں گے۔ The children will not have come before it rains
کیا ماسٹر جی کے آنے سے پہلے لڑکے چلے جائیں گے؟ ? Will the students have gone before the teacher comes
سونے سے پہلے اس نے کیا کھایا ہوگا؟ ? What will he have eaten before he sleeps
ہم سبھی شام تک کام پورا کر چکے ہوں گے۔ We shall have completed the work by evening