Back to: Tenses In Urdu
فعل ماضی مکمل جاری
اس Tense کے جملوں کے آخر میں *رہا تھا *رہے تھے *رہی تھی *ہوا تھا *ہوئے تھے *ہوئی تھی* وغیرہ الفاظ آتے ہیں اور کام کرنے کا وقت بھی دیا ہوتا ہے۔ اس زمانہ میں ایسے کام ہوتے ہیں جو زمانہ ماضی میں کسی مقررہ مدت تک جاری رہے ہوں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے
- (1) سبھی فاعلوں کے ساتھ had been اور Verb کی پہلی فارم میں ing لگاتے ہیں۔
- (2) منفی جملوں یعنی negative sentences میں had کے بعد not لگتا ہے۔
- (3) سوالیہ جملوں یعنی interrogative sentences میں had سبجیکٹ(subject) سے پہلے آتا ہے۔
- (4) اس Tense میں double interrogative sentence میں سوالیہ لفظ had سے پہلے لگتا ہے۔
- (5) *سے* کی انگریزی مقرر وقت کے لیے Since اور غیر مقرر وقت کے لیے for لگتا ہے۔
اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں
وہ دو گھنٹے سے پڑھ رہا تھا۔ | He had been reading for 2 hours |
وہ صبح سے باتیں کر رہے تھے۔ | They had been talking since morning |
ساجد پندرہ منٹ سے نہیں پڑھ رہا تھا۔ | Sajid had not been reading for 15 minutes |
کیا لڑکے دوپہر سے کھیل رہے تھے؟ | ? Head the boys been playing since noon |
تم صبح سے کیا کر رہے تھے؟ | What had you been doing since morning |
تمہیں پیر سے بخار آ رہا تھا۔ | You had been suffering from fever since Monday |
کیا تم کل سے کتاب نہیں پڑھ رہے تھے؟ | ? Had you not been reading the book since yesterday |
بیماری میں ایک ہفتہ سے اس کی کون مدد کر رہا تھا؟ | Who had been helping him in illness for a week |
وہ دو گھنٹے سے کھیل رہا تھا۔ | He had been playing for 2 hours |
چپراسی دس منٹ سے گھنٹی نہیں بجا رہا تھا۔ | The peon had not been ringing the bell for 10 minutes |