Past Perfect Tense In Urdu

0

اس Tense کے جملوں کے آخر میں*چکا تھا *چکے تھے *چکی تھی *دیا تھا *لیا تھا *کیا تھا* وغیرہ الفاظ آتے ہیں۔ اس میں اکثر دو کام ماضی میں دئیے ہوتے ہیں۔ جو کام پہلے ختم ہوتا ہے اسکا Past Perfect میں اور جو کام بعد میں ختم ہوتا ہے اس کا Past indefinite میں ترجمہ کرتے ہیں۔

انگریزی میں ترجمہ کرنے کے طریقے

  • (1) سبھی Subject کے ساتھ Had اور Verb کی تیسری فارم لگاتے ہیں۔
  • (2) سوالیہ جملوں یعنی Interrogative Sentences میں Hadکے بعد Not لگاتے ہیں۔
  • (3) سوالیہ جملوں یعنی interrogative sentences میں Had، سبجیکٹ (subject) سے پہلے آتا ہے۔
  • (4) لفظ *پہلے* کے لئے Before اور*بعد میں* کے لئے After کا استعمال ہوتا ہے۔
  • (5) *تو*یا *تب* لفظ کا کوئی انگریزی ترجمہ نہیں کرتے۔

اس Tense کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھنے کے لیے ان Rules کو زبانی یاد کریں۔

اب آئیے کچھ مثالیں دیکھیں

میں نے تمہارا خط پہلے دے دیا تھا۔ I had already given your letter
اس کے آنے سے پہلے میں چلا گیا تھا۔ I had gone before he came
کھانا کھانے کے بعد وہ کھیلنے چلا گیا تھا۔ He went to play after he had eaten the food
پرنسیپل کے آنے سے پہلے چپراسی نے گھنٹی نہیں بجائی تھی۔ The peon had not rung the bell before the principal came
کیا مالی کے آنےسےپہلے لڑکے بھاگے تھے؟ ? Had the boys run away before the gardener came
والد صاحب کے آنے سے پہلے تم کیوں سو گئے تھے؟ ? Why had you slept before the father came
موہن کے آنے سے پہلے میں کھانا کھا چکا تھا۔ I had taken food before Mohan came
خط لکھنے کے بعد وہ سو گیا تھا۔ He slept after he had written the letter
ہم نے ایسا عقلمند لڑکا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ We had never seen such an intelligent boy before
اس کے آنے کے بعد میں اسکول نہیں گیا تھا۔ I did not go to school after he had come