سب رس کے کردار

0
  • سب رس کے چھوٹے بڑے کل کردار تقرباً ۷۶ ہیں۔ ان میں سب سے جاندار کردار نظر(دل کا جاسوس) کا ہے۔ اس داستان کا ہیرو دل اور ہیروئن حسن کو قرار دیا جا سکتا ہے۔
  • عقل: ملک سیستان کا بادشاہ اور دل کا باپ۔
  • دل: ملک تن کا حکمراں اور حسن کا عاشق۔
  • نظر: دل کا جاسوس جو آب حیات کی جستجو میں نکلتا ہے۔
  • ناموس: شہر عافیت کا بادشاہ۔
  • زرق: زہد پہاڑی پر رہنے والا بوڑھا شخص۔
  • ہمّت: قلعہ ہدایت کا حکمراں۔
  • شہر دیدار: جس کے باغ رخسار کے چشمہ دہن میں آب حیات رہتا ہے۔
  • عشق: مشرق کا بادشاہ اور حسن کا باپ۔
  • حسن: شہر دیدار کی ملکہ اور عشق کی بیٹی۔
  • رقیب: عشق کا خادم اور مقام سنگسار کا نگراں۔
  • قامت: ہمت کا بھائی۔
  • زلف(لٹ): حسن کی سہیلی۔
  • غمزہ: نظر کا بچھڑا ہوا بھائی۔
  • خیال: شہزادی حسن کا غلام۔
  • وہم: عقل کا وزیر۔
  • ہلال: حسن کی بہن کا کمانڈر۔
  • ناز: شہزادی حسن کی دائی۔
  • مہر: حسن کا سپہ سالار۔
  • وفا: سپہ سالار مہر کی بیٹی۔
  • غیر: رقیب کی بیٹی۔