اسم معرفہ کی اقسام

0

اسم معرفہ کی چار قسمیں ہیں:

(١) اسم علم ( ٢) اسم ضمیر ( ٣) اسم اشارہ (٤)اسم موصول

(١) اسم علم:

اسم علم وہ خاص نام ہے جس سے کوئی شخص ، یا جگہ یا چیز مشہور ہو۔
مثلاً:- علامہ اقبال، کوہ طور، تاج محل، سرسید احمد خان،وغیرہ
عبدالحق دسویں جماعت میں پڑھتا ہے۔سرینگر جہلم کے کنارے آباد ہے۔پیرپنجال کشمیر کا پہاڑ ہے۔

اوپر کے فقروں میں عبدالحق ایک لڑکے کا نام ہے۔سرینگر ایک خاص مشہورشہر ہے۔جہلم ایک خاص دریا کا نام ہے۔پیرپنجال کشمیر کا خاص پہاڑ ہے۔یہ وہ نام ہے جن سے مقرر جگہیں اور چیزیں ہی پکاری جاتی ہیں۔ایسے ناموں کو علم کہتے ہیں۔

(٢) اسم ضمیر:

اسم ضمیر وہ کلمہ ہے جو کسی اسم کی جگہ استعمال کیا جائے۔
مثلاً:- ماسٹر رفیق حسین ہمیں اردو پڑھاتا ہے۔وہ بہت محنتی ہے۔ہم اس کو پسند کرتے ہیں۔
ان جملوں میں۔وہ، ہم، اس، ہمیں، اسمائے ضمیر ہیں کیونکہ یہ اسموں کے بدلے استعمال ہوئے ہیں۔

(٣) اسم اشارہ:

اسم اشارہ وہ کلمہ ہے جس سے کسی شخص یا جگہ یا چیز کی طرف اشارہ کیا جائے۔
مثلاً:- وہ پہاڑ، یہ میز، وہ دریا، یہ لڑکا وغیرہ۔ان کلمات میں ‘وہ’ اور ‘یہ’ اسماء اشارہ ہیں ۔قریب کے اشارے کے لیے “یہ” اور بعید کے لیے “وہ” کے الفاظ ساتھ اشارہ کیا جاتا ہے۔

مشار الیہ

 جس شخص یا جگہ یا چیز کی طرف اشارہ کیا جائے اس سے مشارالیہ کہا جاتا ہے۔اُوپر کی مثالوں میں پہاڑ ،میز ،دریا ،لڑکا، مشارالیہ ہیں۔

٤ اسم موصول:

وہ اسم ہے جس کے ساتھ جب تک کوئی دوسرا جملہ نہ ملایا جائے تو پورا معنی نہیں دیتا۔
مثلاً:- جو محنت کرتا ہے عزت پاتا ہے۔ آپ جو کچھ کرتےہیں ٹھیک ہے۔ جونہی ہم سکول پہنچے گھنٹی بج گئی۔
ان جملوں میں جو، جو کچھ، جو نہی اسماء موصول ہیں۔

صلہ:

جو جملہ اسم موصول کے بعد آتا ہے اسے صلہ کہتے ہیں۔
مندرجہ بالا مثالوں میں عزت پاتا ہے، ٹھیک ہے، گھنٹی بج گئی، صلہ ہیں۔

Qrammar Quiz | اسم معرفہ کی قسمیں

اسم معرفہ کی اقسام 1