Back to: Basic Urdu Grammar
مرکب الفاظ بناتے وقت جو حرف یا کلمہ ، لفظ کے آخر میں لگایا جائے اس سے لاحقہ کہتے ہیں۔ انگریزی میں انہیں (Suffix) کہتے ہیں۔آئیے ان کی کچھ مثالیں دیکھتے ہیں۔
- ا—–نیلا، پھیلا، پڑھیا
- آور—–دلآور، زورآور، تناور
- سر—–خودسر، ہمسر
- فام—–گلفام، سیاہ فام، لالہ فام
- ک—- سماجک، ویدک، سنسارک
- کا——اچکا
- تر—– بہتر، نیک تر
- م—–سوم، یکم، دوم، چہارم
- ور—- طاقتور، نامور، نصیب ور
- مند—-بہرہ مند، عقلمند
- ناک—- غمناک، خوفناک، عبرتناک
- وش—– پری وش، ماہ وش، خوروش
- ی—— سوتی، اونی، مہندی، پہاڑی، بنگالی