اردو سابقے

0

مرکب الفاظ بناتے وقت جو حرف یا کلمہ لفظ کے شروع میں لگایا جائے اسے سابقہ کہتے ہیں۔ انگریزی زبان میں انہیں (Prefix) کہا جاتا ہے۔ عربی، ہندی اور فارسی تین زبانوں کے سابقے اردو زبان میں مستعمل ہیں۔ ان کی مثالیں درج ذیل ہیں۔

  • ا —— اچھوت، اٹل، امٹ
  • ان—- انمول، ان پڑھ، انگنت
  • بے—– بےعقل، بےادب، بےہوش
  • بد——بد زبان، بدخو، بدظن
  • با——باہوش، باعزٹ، باقاعدہ
  • پُر—–پرمغز، پُرمعنی، پرجوش
  • تنگ—– تنگ نظر، تنگ دلی، تنگ ظرف
  • خوش—-خوش خو، خوشخبری، خوش آمدید
  • خود—– خودآرا، خودنما، خودپسندی
  • زبر——زبردست
  • صاحب—–صاحب دل، صاحب جائیداد
  • سر—–سر بلندی، سرپرستی
  • لا—- لاپرواہی، لاکلام، لاوارث
  • غیر—–غیرحاضر، غیرمقلدین، غیرت