کلمہ کی اقسام

0

کلمہ کی چھ قسمیں ہیں:

  • اسم
  • فعل
  • حرف
  • صفت
  • متعلق فعل
  • ضمیر

(١) اسم:

اسم وہ کلمہ ہے جو کسی شخص،جگہہ ،یا چیز کا نام ہو ۔

مثلاً۔: استاد شاگرد کو پڑھاتا ہے،حمید کے ہاتھ سے پرندہ اڑ گیا،ذاکر ہندوستان کا بادشاہ ہے۔

اُوپر کی مِثالوں میں اُستاد، شاگِرد، حمید، ہاتھ پرندہ ،ذاکر، ہندُوستان اور بادشاہ ناموں کو ظاہر کرتے ہیں۔یہ سبھی اِسم ہیں۔

(٢ )فعل:

فعل وہ کلمہ ہے جس سے کسی کام کا ہونا یا کرنا پایا جائے۔
فعل کی دوقسمیں ہیں۔

١ فعل ناقص:-وہ فعل ہے جس سے صرف کسی شخص کی خالت کا پتہ چلے۔ اس کا کوئی کام ظاہر نہ ہو۔
مثلاً:-وہ بیمار تھا، میں خوش ہوں، ہم اگلے اتوار کو یہاں ھونگے۔ ان جملوں میں تھا، ہوں اور ہونگے فعل ناقص ہیں۔
٢ فعل تام:-وہ فعل ہے جس سے کسی اسم کے کام کرنے کا پتہ لگے۔
مثلا:-شام اسکول گیا تھا،ہم رات کو سوتے ہیں،وہ تھوڑی دیر کے بعد کھانا کھائے گا۔

(٣) حرف:

حرف وہ کلمہ ہے جو جملے میں دوسرے کلمات کو باہم ملانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مثلا:-خدا نے زمینوں اور آسمانوں کو پیدا کیا، اس آم کا ذائقہ کھٹا ہے،اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو،اس نے بڑی محنت کی لیکن کامیاب نہ ہوا،
ان اُوپر کی مثالوں میں اور ،کو ،کا ،کے ساتھ، لیکن، ایسے کلمات ہیں جو نہ اسم ہیں، نہ صفت، نہ ضمیر ،نہ فعل بلکہ ایسے کلمات ہیں جو اجزائے کلام کو ایک دوسرے کے ساتھ ملاتے ہیں ایسے کلمات کو حرف کہتے ہیں۔

(٤) صفت:

صفت وہ کلمہ ہے جس سے ظاہر ہو کہ کوئی چیز یا شخص کس طرح کا ہے۔یہ ظاہر نہ ہو کہ وہ کام کیا کرتا ہے۔یعنی صفت کسی اسم کی صرف خوبی یا بدی بیان کرتی ہے۔
مثلا:-عقلمند آدمی وقت ضائع نہیں کرتا،محنتی شخص بھوکا نہیں مرتا،مجھے ہرا رنگ پسند ہے۔

اُوپر کے جملوں میں:’عقلمند،محنتی،ہرا ‘ ایسے کلمے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ آدمی ،شخص ،اور رنگ کس طرح کے ہیں۔اس قسم کے کلموں کو صفت کہتے ہیں اور جس کی صفت کی جائے اسے موصوف کہتے ہیں۔

(٥) متعلق فعل:

متعلق فعل وہ کلمہ ہے جو فعل یا کام کرنے سے متعلق کچھ بتائے۔
مثلا:-اچھا لڑکا خوب کام کرتا ہے،اشرف اچانک راستہ بھول گیا،
ان جملوں میں ‘خوب ‘اور ‘اچانک’ ایسے کلمے ہیں جو فعل یا کام کرنے سے متعلق کچھ بتاتے ہیں یعنی کام کیسے ہوا ۔ایسے کلموں کو متعلق فعل کہتے ہیں۔

(٦) ضمیر:

ضمیر وہ کلمہ ہے جو کسی اسم کی جگہ استعمال کیا جائے۔
مثلا:- شام نے علی کو دیکھا کہ وہ دھوپ میں بیٹھا ہے ۔شام آگے بڑھا اور اس سے کہا کہ میں آ گیا ہوں۔کوئی خدمت فرمائیں۔علی نے جواب دیا۔”تو میرے آگے سے ہٹ جا”۔
اوپر کے جملوں میں وہ، اسے ،میں، اور میرے، ایسے کلمے ہیں جو کسی اسم کی بجائے استعمال کیے گئے ہیں۔”وہ” علی کی جگہ، “اسے”بھی علی کی بجائے “میں” شام کی جگہ ، “میرے” بھی علی کی جگہ استعمال ہوئے ہیں. جو کسی اسم کی جگہ استعمال کیا جائے اسے ضمیر کہتے ہیں. اور جس اسم کی بجاۓ ضمیر استعمال کی جائے اسے مرجع کہتے ہیں۔

Quiz On کلمہ کی اقسام

کلمہ کی اقسام 1