عزیز اختر

محترم عزیز اختر کا تعلق ہندوستان کی راجدھانی دہلی سے ہے۔آپ ایک بائیس سالہ نوجوان شاعر و ادیب ہیں جنہوں نے ابھی 2021 ہی میں اپنی بی-اے۔ اردو آنرز کی ڈگری ہندوستان کی ایک مایہ ناز یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے مکمل کی ہے۔ آپ کو اردو شعر و ادب میں انتہائی دلچسپی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ تقریباً چار سالوں سے اردو میں شاعری، افسانہ نگاری اور ڈراما نگاری کر رہے ہیں۔ صرف غزلوں کی ہی بات کی جائے تو اکیلے آپ کی غزلوں کی ہی تعداد ہزار سے کم نہیں۔ اِتنا ہی نہیں، آپ میں شعر و ادب کے لئے فقظ شوق ہی نہیں، فکر بھی ہے۔ محفلِ قلم نامی ایک ادبی تنظیم کے بانی و مہتمم ہونے کا سہرا بھی جناب عزیز اختر کے سر ہے جو پچھلے دو سالوں سے لے کر آج تک متعدد بین الاقوامی شعری محفلیں آن لائن منعقد کر چکی ہے جن سے نئے لکھنے والوں کو بہت فروغ، حوصلہ، اور اصلاح ملی ہے۔ آج کے دن محفلِ قلم کے فیسبک پیج پر دو ہزار کے قریب اصلی و متحرک فولوورز ہیں۔ ذیل میں آپ عزیز اختر صاحب کی تخلیقات سے محظوظ و مستفید ہو سکتے ہیں۔

غزلیں

نثری تخلیقات