Back to: Urdu Muhavare Collection
Advertisement
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
ناک رگڑنا | منت خوشامد کرنا۔ | وہ کب سے اس کے دروازے پر ناک رگڑ رہا ہے۔ |
ناک کاٹنا | بے عزت کرنا۔ | اس نے ایسی حرکت کی جس سے اس کے خاندان کی ناک کٹ گئی۔ |
ناک پر مکھی نہ بیٹھنے دینا | بات برداشت نہ کرنا۔ | یہ تو واقعی تمہاری نزاکت ہے کہ تم ناک پر مکھی بیٹھنے نہیں دیتے |
ناک بھوں چڑھانا | ناراض ہونا۔ | مجھے دیکھ کر وہ ہمیشہ ناک بھوں چڑھا تا ہے۔ |
ننانوے کے پھیر میں آنا | لالچ کرنا۔ | تم آج کل ننانوے کے پھیر میں پڑے ہو اسی لئے شہر جاتے ہو۔ |
نیاز حاصل کرنا | کسی بزرگ سے ملاقات کرنا۔ | آپ کا نیاز حاصل کرکے نہ پوچھئیے کتنی مسرت ہوئی۔ |
ناکوں چنے چبوانا | تنگ کرنا۔ | میں نا کوں چنے چبوا کر رہا ہوں گا۔آخر تم نے مجھے سمجھا کیا ہے۔ |
Advertisement