حرف ‘ک’ کے محاورے

0
محاورے معانی جملے
کتے کی موت مرنا۔ ذلت کی موت مرنا۔ سیٹھ گوبند کے ظلم سے تمام مزدور پریشان تھے کہ آخر وہ کتے کی موت مرا۔
کاٹ کھانے کو دوڑنا۔ ترش روٹی سے پیش آنا۔ جب میں وہاں پہنچا تو الیاس مجھے کاٹ کھانے کو دوڑا۔
کالے کوسوں تک۔ بہت دور تک۔ راجستھان میں یہ کالا کوسوں کا سفر میرے بس کی بات نہیں۔
کانٹے بونا۔ مشکلات پیدا کرنا۔ بچوں کو حد سے زیادہ آزادی دینا ان کی راہ میں کانٹے بونا ہے
کلیجہ ٹھنڈا ہونا۔ تسکین خاطر ہونا۔ خون کا بدلہ لے کر ہی اس کا کلیجہ ٹھنڈا ہوگا۔
کایا پلٹنا۔ یکسر حالت بدل جانا۔ معمہ سے اتنی رقم مل جانے کی بات نے اس کی کایا پلٹ دی۔
کلمہ پڑھنا۔ کسی کی لیاقت کا قائل ہونا۔ لندن سے آنے کے بعد ہر شخص اس کے نام کا کلمہ پڑھ رہا ہے۔
کتاب کا کیڑا۔ بہت مہنتی۔ تارا کتاب کا کیڑا بنا ہوا ہے۔امتحان کا نتیجہ شاید اچھا ہو۔
کھیل بگاڑنا۔ کام خراب ہونا۔ تم نے جلسہ میں تقریر کر کے تمام بنا بنایا کھیل بگاڑ دیا۔
کفن سر پر باندھنا۔ مرنے کے لیے تیار ہونا۔ میدان جنگ میں ہر شخص کفن سر پر باندھ کر نکلتا ہے۔