Back to: Urdu Muhavare Collection
0
| محاورے | معانی | جملے |
|---|---|---|
| تاب نہ لانا | برداشت نہ کرنا | وہ ایسی خبر سن کر تاب نہ لا سکا اور بے ہوش ہو گیا۔ |
| تارے گننا | رات بھر جاگنا | عاشقوں کا کیا پوچھتے ہو، وہ تو رات بھر تارے گنتے رہتے ہیں۔ |
| ترکی بہ ترکی جواب دینا | شکن جواب دینا | نالائق بیٹا باپ کو ترکی بہ ترکی جواب دینے لگا۔ |
| تین پانچ کرنا | ٹال مٹول کرنا | معمولی سی رقم کے لئے تین پانچ مت کرو۔ |
| تارے توڑنا | انوکھا کام | اس کا کیا کہنا! وہ تو آسمان سے تارے بھی توڑ لاتا ہے۔ |
| تن بدن میں آگ لگنا | بہت غصہ آنا | اس کی باتیں سن کر میرے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ |
| تصویر بن جانا | خاموش ہونا | وہ یہ خبر سن کر تصویر غم بن گیا۔ |
| تلوار کا کھیت | جنگ کا میدان | پانی پت تو ہمیشہ تلوار کا کھیل بنا رہا ہے۔ |
| ترکی تمام ہونا | غرور جاتا رہنا | جونہی نتیجہ نکلا اس کی ترکی تمام ہوگی۔ |
| تین حرف بھیجنا | لعنت بھیجنا | وہ سب تمہاری اس ذلیل حرکت پر تین حرف رہے ہیں۔ |
| تھوک کر چاٹنا | قول و قرار سے پھر جانا | بھلے لوگ تھوک کر چاٹنا نہیں کرتے۔ |
| تھالی کا بینگن | رخ بدلنے والا | اس کا کیا اعتبار! وہ تھالی کا بینگن ہے۔ |
| تیور بدلنا | غصے میں ہونا | آج تو تمہارے والد صاحب کے تیور بدلے ہوئے ہیں۔ |
| تو تو میں میں کرنا | تکرار کرنا | عورتوں کو تو تو میں میں کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ |
| تنکے کا پہاڑ بنانا | مبالغہ سے کام لینا | کیوں تنکے کا پہاڑ بنا رہے ہو، معمولی بات کو اتنا نہ بڑھاؤ |