Back to: Urdu Muhavare Collection
Advertisement
Advertisement
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
ابتر ہونا | کام خراب ہونا | اس کی ماں کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ |
آب آب ہونا | شرمندہ ہونا | اسے اپنی ناکامی پر آب آب ہونا پڑا۔ |
آب و دانہ اٹھنا | سفر اختیار کرنا | مالک نے ڈرائیور سے جس طرح گفتگو کی اس سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ اس کا آب و دانہ اٹھنے والا ہے |
آڑے آنا | مشکل میں مدد کرنا | سچا دوست وہی ہے جو مصیبت میں آڑے آئے۔ |
آبرو پر پانی پھیرنا | عزت گنوانا | عمر کی آوارگی نے اس کے خاندان کی آبرو پر پانی پھیر دیا۔ |
آڑے ہاتھوں لینا | ڈانٹنا | جب نوکر نے غفلت کے ساتھ جھوٹ بولنے کی غلطی کی تو مالک نے اسے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ |
آپے سے باہر ہونا | غصہ میں ہونا | آج صبح ہمارے استاد آپے سے باہر ہو رہے تھے۔ |
اپنا الو سیدھا کرنا | اپنا مطلب نکالنا | آج کل ہر کوئی اپنا الو سیدھا کرتا ہے۔ |
آتش زیر پا ہونا | بہت بے قرار ہونا | پس کہ غالب ہوں اسیری میں بھی آتش زیر پا موئے آتش دیدہ ہے حلقہ میری زنجیر کا |
اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارنا | اپنا نقصان آپ کرنا | عاطف نے وہاں جا کر خود اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی ماری ہے۔ |
اپنی ہی کہنا | اپنی باتوں کے آگے کسی کا کچھ نہ سننا | یہ شاعر بھی عجیب ہیں صرف اپنی ہی کہے جاتے ہیں، دوسروں کو کچھ کہنے کا وقت بھی نہیں دیتے۔ |
اپنے منہ میاں مٹھو | اپنی تعریف خود کرنا | میرا دوست ہمیشہ اپنا منہ میاں مٹھو بنتا ہے۔ |
اپنے گریبان میں منہ ڈالنا | اپنی حالت پر غور کرنا | تم خواہ مہا بچوں کو برا کہہ رہے ہو، ذرا اپنے گریبان میں منہ ڈال کے دیکھو۔ |
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
آپ کی کیا بات ہے | آپ کی بڑی ہمت ہے | آپ نے ایک ڈانٹ میں تمام لڑکوں کو خاموش کر دیا، آپ کی کیا بات ہے! |
آڑ میں شکار کھیلنا | دھوکا دینا | تم آڑ میں شکار کھیلنا چاہتے ہو لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا۔ |
اپنے ہاتھوں قبر کھودنا | اپنا نقصان خود کرنا | فیضان کو چھیڑنا گویا اپنے ہاتھوں قبر کھودنا ہے۔ |
آفت کا پرکالہ | مصیبت برپا کرنے والا | محمد شاہد آفت کا پرکالہ ہے اسے کچھ مت کہو۔ |
اتنا سا منہ نکل آنا | کمزور ہونا | میاں کیا غم ہے جس سے اتنا سا منہ نکل آیا ہے؟ |
آٹے میں نمک کے برابر ہونا | بہت کم ہونا | اسمبلی میں مخالف پارٹی کو دیکھ کر سوچنا پڑتا ہے کہ وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ |
آج کل کرنا | وعدہ خلافی کرنا | قرض ادا کرنے میں آج کل نہیں کرنا چاہیے۔ |
پانچوں انگلیاں گھی میں ہونا | عیش و عشرت کی زندگی گزارنا | آج کل ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں، ہمیں کیوں یاد کریں گے۔ |
انگوٹھا دکھانا | انکار کرنا | جب میں اطہر کے پاس قرض مانگنے گیا تو اس نے مجھے انگوٹھا دکھا دیا۔ |
آخرت سنوارنا | نیکی کے کام کرنا | بڑھاپے میں آخرت سنوارنے کی فکر بے کار اور فضول ہے۔ |
آسمان میں چھید ہونا | بہت تیز بارش ہونا | آج کتنی بارش ہورہی ہے آسمان میں چھید ہو تو نہیں ہوگیا۔ |
آسمان سے باتیں کرنا | بہت بلند ہونا | قطب مینار کی بلندی دیکھ کر معلوم ہوتا ہے جیسے وہ آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ |
آسمان سر پر ٹوٹنا | سخت مصیبت میں ہونا | والد کے انتقال کے بعد انیس کے سر پر آسمان ٹوٹ پڑا۔ |
آستین کا سانپ ہونا | چھپا ہوا دشمن | میرا دوست میرا ہی آستین کا سانپ نکلا۔ |
آستین میں سانپ پالنا | دشمن کو دوست سمجھنا | تم آستین میں سانپ پال رہے ہو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔ |
آسمان سر پر اٹھانا | بہت شور مچانا | جب استاد کمرے سے باہر چلا جاتا ہے تو بچے آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔ |
آستین چڑھانا | لڑنے کو تیار ہونا | میرے دشمن نے مجھے دیکھتے ہی آستین چڑھانا شروع کر دی۔ |
زمین و آسمان کا فرق | بہت بڑا فرق | کراچی اور مظفر آباد کی آبادی میں زمین و آسمان کا فرق ہے |
آگ بگولا ہونا | غصہ میں آنا | میں نے ایسی کیا خطا کی جو آپ آگ بگولا ہو رہے ہیں؟ |
آگ میں تیل ڈالنا | فساد کو بڑھانا | فیضان نے براک کی لڑائی میں آگ میں تیل ڈالا۔ |
الٹی پٹی پڑھانا | گمراہ کرنا | میری بھابی اپنے شوہر کو الٹی پٹی پڑھاتی ہے۔ |
الٹا توا | سیاہ فام | سونیا کتنی خوبصورت لڑکی ہے لیکن اس کا شوہر الٹا توا ہے۔ |
اندھے کی لاٹھی | سہارا | جمیلہ اپنے باپ کی اندھے کی لاٹھی ہے۔ |
آنکھ مارنا | اشارہ کرنا | تم نے آنکھ مار کر بازی جیت لی، ورنہ بازی میری تھی۔ |
آنکھ کا تارا ہونا | بہت عزیز ہونا | موہن کا اکلوتا بیٹا اس کی آنکھ کا تارا ہے۔ |
انگلیوں پر نچانا | تنگ کرنا | میں تمہارے جیسے نہ جانے کتنے لوگوں کو انگلیوں پر نچا چکا ہوں |
اینٹ سے اینٹ بجانا | تباہ کر دینا | مولوی فرحت نے میرے گھر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ |
Advertisement
Advertisement