Back to: Urdu Muhavare Collection
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
حرف آنا | بدنامی ہونا | اس کی ذات پر حرف نہ آئے میں صرف یہی چاہتا ہوں۔ |
حجامت کرنا | لوٹ لینا | اس شخص سے ذرا ہوشیار رہنا وہ تمہاری حجامت کر لے گا۔ |
حال پتلا ہونا | تنگ دست ہونا | کاروبار بند ہونے کے سبب اس کا حال پتلا ہے۔ |
حلوے مانڈے کی غرض رکھنا | اپنا مطلب نکالنا | تمہاری خود غرضی سبھی کو معلوم ہے تم تو حلوے مانڈے سے غرض رکھتے ہو۔ |
حقہ پانی بند کرنا | قطع تعلق کرنا | آج سے تمہارا حقہ پانی بند۔ دوسری جگہ انتظام کر لو۔ |