حرف ‘ ب ‘ کے  محاورے

0
محاورے معانی جملے
باغ باغ ہونا بہت خوش ہونا اپنی کامیابی کی خبر سے وہ باغ باغ ہو گیا۔
بال بال بچنا مرتے مرتے بچنا وہ گاڑی سے گرا لیکن بال بال بچ گیا۔
بال بیکا نہ ہونا آنچ نہ آنا فیضان نے گھات لگا کر مجھ پر حملہ کیا مگر میرا بال بیکا نہ ہوا۔
بال کی کھال اتارنا نقص تلاش کرنا جب وہ کلاس میں کچھ سمجھاتے ہیں تو کچھ نہ پوچھو بال کی کھال اُتار لیتے ہیں۔
بات کھلنا راز معلوم ہونا اب تو بات کھل گئی ہے تمہیں پولیس کے سامنے آنا ہوگا۔
بات بڑھانا جھگڑا پھیلانا اگر بات نہ بڑھتی تو یہ خون نہ ہوتا۔
بات بنانا بہانہ بنانا بات تو ہم نے وہاں خوب بنائی تھی مگر ہماری دال نہ گلی۔
بازار سرد ہونا کاروبار کم ہونا بازار سرد ہے ابھی سودا نہ کرو۔
بازار گرم ہونا با رونق ہونا آج کل بابا لوگوں کا بازار گرم ہے۔
بڑا بول شیخی بڑے بول کا سر نیچا ہوتا ہے۔
بول بالا ہونا ترقی پانا آج کل جھوٹوں اور دغا بازوں کا بول والا ہے۔
بیڑا اٹھانا ذمہ داری لینا چچا نے یتیم بچے کی پرورش اور تعلیم کا بیڑا اٹھایا۔
بغلیں بجانا خوش ہونا اس کی خوشی کی انتہا نہ پوچھو وہ تو بغلیں بجا رہا تھا۔
بلائیں لینا بہت پیار کرنا بہت عرصہ کے بعد عمر گھر پر پہنچا تو اس کی بوڑھی ماں نے بلائیں لی۔
بھویں تاننا ناراض ہونا کیوں بھویں تانتے ہو بندہ نواز!
بھیگی بلی بننا خاموش بیٹھنا بولتے کیوں نہیں بھیگی بلی کیوں بنے ہو؟
بھانڈا پھوڑنا بھید ظاہر کرنا اگر میں نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا تو وہ کہیں کا نہ رہے گا۔
بگڑی بنانا کام بنانا بگڑی بنانے والا تو خدا ہے، دولت مندوں سے کون امید رکھے۔
بر آنا مراد حاصل ہونا کوئی امید بر نہیں آتی، کوئی صورت نظر نہیں آتی۔
بلائے جان ہونا وبال جان بن جانا وہ میرے لئے بلائے جان بن گیا ہے۔