حرف ‘ش’ کے محاورے

0
محاورے معانی جملے
شیطان کی آنت ہونا۔ بہت لمبا ہونا۔ آپ کی داستان ہے یا شیطان کی آنت؟ختم ہونے کو نہیں آتی۔
شیطان سر پر چڑھنا۔ برے کام کی خواہش۔ تمہارے سر پر شیطان چڑھ گیا ہے اگر ایسی بات نہ ہوتی تو تم اپنے گاؤں کی لڑکی کو بری نظر سے نہ دیکھتے۔
شرم سے پانی پانی ہونا۔ بہت شرمندہ ہونا۔ میری بات نے اس پر ایسا اثر کیا کہ وہ شرم سے پانی پانی ہو گیا۔
شگوفہ چھوڑنا۔ افواہ اڑانا۔ تمہیں تو شگوفے چھوڑنے کی عادت ہوگئی ہے۔
شامت آنا۔ غلطی سے مصیبت مول لینا۔ آدمی رات کو شہر میں سے گزر رہا تھا۔راستہ بھول گیا۔میری جو شامت آئی ایک دور کھڑے سپاہی کی طرف بڑھ کر پوچھا راستہ وہ مجھے شک میں گرفتار کر کے تھانے لے گیا۔
ششدر رہنا۔ مات ہو جانا۔ سرکس والوں کے کرتب دیکھ کر میں ششدر رہ گیا۔
شانہ سے شانہ چھلنا۔ بہت بھیڑ ہونا۔ میلہ کی حالت نہ پوچھو جو میاں شانےسے شانہ چھل رہا تھا۔
شیطان کی خالہ۔ بہت شریر عورت۔ بوا رحمین کو نہیں جانتے وہ تو شیطان کی خالہ ہے۔ذرا اس سے بچ کر رہنا۔
شتر بے مہار۔ آوارہ گرد۔ میں شتر بے مہار کی طرح گھومتا رہا تمہارا گھر مجھے نہیں ملا۔
شہر خموشاں۔ قبرستان۔ یہاں تو شہر خموشاں ہے۔کیا بات ہے جو ساری دکانیں بند ہیں؟
شیر و شکر ہونا۔ گھل مل جانا۔ پرانا جھگڑا مٹ جانے پر اب دونوں پڑوسی شیروشکر ہوگۓ۔
شخیی کرکری ہونا۔ غرور ٹوٹ جانا۔ جب سے وہ ملازمت سےبر طرف ہوا ہے اس کی ساری شخیی کرکری ہو گئی ہے۔
شش وپنج میں پڑنا۔ فکر مند رہنا۔ میں ان دنوں ںشش وپنج میں پڑا ہوں۔کیا بتاؤں اپنی حالت۔
شہید لگا کر چاٹنا۔ بے کار چیز کو دیکھ دیکھ کر خوش ہونا۔ بھئ وہ تو دیوالیہ قرار پا چکا ہے۔اب تم اپنے تمک کو شہد لگا کر چٹتے رہو۔