Back to: Urdu Muhavare Collection
0
| محاورے | معانی | جملے |
|---|---|---|
| موم کی ناک ہونا | ہر بات مان لینا۔ | آپ تو موم کی ناک ہیں۔ہر ایک بات مان لیتے ہیں۔ |
| منہ کی کھانا | شرمندہ ہو کر رہ جانا۔ | جب دشمن نے ملک پر حملہ کیا تو منہ کی کھا کر رہ گیا۔ |
| مات ہونا | شکست کھانا۔ | میرے ساتھ کھیل کا مقابلہ نہ کرو۔ یقیناً مات ہو گئے۔ |
| موم ہونا | نرم ہونا۔ | میری باتوں کا ان پر کافی اثر ہوا۔سارا غصہ ختم ہوگیا اور وہ موم ہو گئے۔ |
| مونچھوں پر تاؤ دینا | تکبر ہونا۔ | جسم میں قوت نہیں اور حضور مونچھوں پر تاؤ دے رہے ہیں۔ |
| مٹھی گرم کرنا | رشوت دینا۔ | جس نے پولیس افسر کی مٹھی گرم کی اس کی بات بن گئی۔ |
| مٹی خوار کرنا | ذلیل کرنا۔ | میاں بزرگوں کی مٹی خوار نہ کرو۔ |
| مٹھی میں کر لینا | قابو کرنا۔ | اس نے اسے اپنی مٹھی میں کر لیا ہے۔ |
| مارے مارے پھرنا | آوارہ گردی کرنا۔ | میں اپنی بے کاری کی وجہ سے ان دنوں مارا مارا پھر رہا ہوں۔ |
| مکھیاں مارنا | کاہلی۔ | تم تو دن بھر مکھیاں مارتے رہتے ہو۔کچھ کام کی فکر کرو۔ |