حرف ‘ز’ کے محاورے

0
محاورے معانی جملے
زمین و آسمان کے قلابے ملانا مبالغہ سے کام لینا خواہ مخواہ کیوں زمین و آسمان کے قلابے ملا رہے ہو۔
زمین پر پاؤں نہ رکھنا غرور کرنا جب سے وہ ملازم ہوا ہے زمین پر پاؤں نہیں رکھتا۔
زہر کے گھونٹ پینا غصہ پی جانا میں نے تو زہر کے گھونٹ پی لیے ورنہ نہ جانے کیا ہوتا۔
زار زار رونا بہت رونا اس نے مجھے دیکھتے ہی زار زار رونا شروع کر دیا۔
زخم ہرا ہونا صدمے کا تازہ ہونا دوست کی موت پر بھائی کی موت کا زخم ہرا ہو گیا۔
زخم پر نمک چھڑکنا تکلیف بڑھانا کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہو میں پہلے ہی پریشان ہوں۔
زندگی وبال ہونا مشکل ہونا میری زندگی وبال ہو گئی ہے۔
زبان زد ہونا مشہور ہونا یہ بات تو زبان زد عام ہے۔
زیرو زبر کرنا تباہ کرنا اس نے حکومت کو زیر و زبر کر دیا۔
زندہ درگور ہوجانا بہت تکلیف ہونا بیٹے کی موت کے بعد وہ تو زندہ درگور ہو گیا۔