حرف ‘د’ کے محاورے

0
محاورے معانی جملے
داغ لگانا بد نام کرنا مفتی صاحب نے شراب پی کر اپنے نام پر داغ لگا دیا۔
دوڑ دھوپ کرنا بہت کوشش کرنا آج کل بسراوقات کے لئے بڑی دوڑ دھوپ کرنا پڑتی ہے۔
دریا کو کوزے میں بند کرنا تھوڑے لفظوں میں زیادہ بیان کرنا اس نے مضمون لکھا ہے گویا کوزے میں دریا بند کر دیا ہے۔
دانت پیسنا غصہ میں آنا وہ کافی رنجیدہ تھے، مجھے دیکھتے ہی دانت پیسنے لگے۔
دنوں کا پھیر ہونا برے دن آنا دنوں کے پھیر ہیں بیچارہ کوڑی کوڑی کا محتاج ہے۔
دو بول پڑھانا نکاح پڑھانا دو بول پڑھا دو کب تک لڑکی کو بٹھائے رکھو گے؟
دل بیٹھنا ہمت ٹوٹنا پل ٹوٹنے کی خبر سے انجینئر کا دل بیٹھ گیا۔
دل بھر آنا آنکھوں میں آنسو آنا یہ خبر سنتے ہی میرا دل بھر آیا۔
دل لگی کرنا مذاق کرنا کیوں دل لگی کر رہے ہو میاں؟ یہ تمہیں زیب نہیں دیتا۔
دانت کھٹے کرنا شکست دینا پانی پت کی تیسری لڑائی میں کس نے کس کے دانت کھٹے کیے تھے؟
دال میں کالا ہونا شک و شبہ ہونا تم رات کو اس وقت کیوں گھوم رہے ہو؟ ضرور دال میں کچھ کالا ہے۔
دل میں گھر کرنا دل موہ لینا رشید کے حسن اخلاق نے میرے دل میں گھر کرلیا ہے۔
دھجیاں اڑانا ذلیل کرنا کل جلسہ میں اس نے تقریر کرکے دشمن کی دھجیاں اڑا دیں۔
دانت تلے انگلی دبانا گھبرا جانا ایسی خبر سن کر میں نے دانتوں تلے انگلی دبائی۔
دانت کاٹی روٹی کھانا گہری دوستی ہونا موہن اور سوہن ایک دوسرے کی دانت کاٹی روٹی کھاتے ہیں۔