Back to: Urdu Muhavare Collection
0
| محاورے | معانی | جملے |
|---|---|---|
| چاٹ لگنا | چسکا بڑنا | جس کو جوئے کی چاٹ پڑ گئی وہ تباہ ہو گیا۔ |
| چھاتی پر مونگ دلنا | منہ پر مخالفت کرکے ستانا | تم ایسی بات سنا کر چھاتی پر مونگ دل رہے ہو۔ |
| چار چاند لگنا | بہت بڑھ جانا | اس کامیابی نے ساجد کی زندگی میں چار چاند لگا دیے۔ |
| چراغ گل ہونا | خاتمہ ہونا | ان کے انتقال کے بعد سید صاحب کے خاندان کا چراغ گل ہو گیا۔ |
| چاروں شانے چت کرنا | پیٹھ زمین سے لگنا | چمپین ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے ہندوستان کو چاروں شانوں سے چت کر دیا۔ |
| چہرہ اتر جانا | کمزور ہونا | بیماری کے بعد تمہارا چہرہ کتنا اتر گیا ہے۔ |
| چکمہ دینا | دھوکہ دینا | میرا دوست ہمیشہ سب کو چکمہ دے کر نکل جاتا ہے۔ |
| چیونٹی کے پر نکلنا | موت کے دن قریب آنا | کیوں میرے مقابلے میں میدان میں اتر رہے ہو کہیں چوٹی کے پر تو نہیں نکل آئے؟ |
| چاند پر تھوکنا | نیک پر تہمت لگانا | چاند پر تھوکنے سے کیا فائدہ! اپنی غلطی تسلیم کر لو۔ |
| چکنا گھڑا بننا | بہت بے شرم ہونا | اس زمانے میں لوگوں کی بے شرمی نہ پوچھو ہر انسان چکنا گھڑا بنا ہوا ہے۔ |
| چولی دامن کا ساتھ ہونا | ہر وقت ساتھ ہونا | ادب اور زندگی میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ |
| چوڑیاں پہن لینا | بزدل ہونا | تمہاری بزدلی دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ تم نے چوڑیاں پہن لی ہیں۔ |
| چھاتی پر پتھر رکھنا | صبر کر لینا | جب غریب کی کوئی پیش نہ گئی تو چھاتی پر پتھر رکھ کر بیٹھ گیا۔ |
| چکنی چپڑی باتیں کرنا | خوشامد کرنا | چلاک آدمی چکنی چپڑی باتوں سے اپنا مطلب نکال لیتا ہے۔ |