حرف ‘ع’ کے محاورے

0
محاورے معانی جملے
عرش کے تارے توڑنا۔ ناممکن کام کرنا۔ آج سائنیس کی مدد سے انسان عرش کے تارے توڑ رہا ہے۔
عقل کے ناخن لو۔ عقل سیکھو۔ میاں عقل کے ناخن لو تمہیں کیا ہو گیا۔
عرش پر دماغ ہونا۔ بہت مغرور ہونا۔ تمہارا تو عرش پر دماغ ہے تم سے کون بات کرے۔
عرش سے فرش تک۔ آسمان سے زمین تک۔ عرش سے فرش تک خدا کی ہی تو حکومت ہے۔
عمر کا پیمانہ لبریز ہونا۔ مرنے کی قریب ہونا۔ زاہد کے دادا کی عمر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔
عقل پر پتھر پڑنا۔ سمجھ میں نہ آنا۔ تمہاری عقل پر پتھر پڑ گیا ہے، کچھ بھی سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔
عش عش کرنا۔ بہت تعریف کرنا۔ اس کی تقریر سن کر لوگ عش عش کرنے لگے۔
عرش پر چڑھانا۔ بہت تعریف کرنا۔ تم نے اسے عرش پر چڑھا دیا ہے۔
عید کا چاند ہونا۔ دیر کے بعد ملنا۔ ارے بھائی تم تو عید کے چاند ہو گئے ہو۔
عنقا ہونا۔ نایاب ہونا۔ آج کی دنیا میں فریب کا بول بالا ہے اور سچائی عنقا ہے۔