حرف ‘خ’ کے محاورے

0
محاورے معانی جملے
خون سفید ہونا محبت نہ ہونا امجد نے ارشد کے ساتھ کیا کیا! اس کا تو خون سفید ہوگیا ہے۔
خدا لگتی کہنا سچی بات کہنا وہ تو خدا لگتی کہتے ہیں کسی کو برا لگے یا بھلا۔
خدا واسطے کی دشمنی بیکار کی دشمنی تمہیں خواہ مخواہ مجھ سے خدا واسطے کی دشمنی ہے۔
خیالی پلاؤ پکانا نہ ہونے والی بات کرنا جب تمہاری جیب میں مال نہیں ہوتا تو خیالی پلاؤ کیوں پکاتے ہو؟
خدا سے لو لگانا خدا سے محبت کرنا صوفی لوگ خدا سے لو لگائے ہوتے ہیں۔
خاک اڑانا بد نام کرنا جب خاک اڑائی ہم نے تو وہ خاک ہو گیا۔
خاک ہونا مٹی میں ملنا خاک ہو کر بھی ہم تمہیں یاد کریں گے۔
خاک چھاننا آوارہ گردی کرنا نوکری کے لیے میں نے کہاں کہاں کی خاک نہ چھانی۔
خون جگر پینا غم کھانا میں ایسے دور سے گزر رہا ہوں کہ کچھ نہ پوچھو سمجھ لو خون جگر پی رہا ہوں۔
خون خشک ہونا ڈر جانا میری شکل دیکھتے ہی اس کا خون خشک ہو گیا۔
خالہ جی کا گھر آسان کام امتحان میں پاس ہونا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔
خدا خدا کرکے بہت مشکل سے خدا خدا کر کے شاعر صاحب سے خلاصی پائی ورنہ میرا دماغ چاٹتے رہتے۔