حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالی عنہ کے حالات و واقعات

0

تعارف

رسول رحمت ﷺ کو اپنی آغوش میں سب سے زیادہ کھلانے کا شرف جس خاتون کو حاصل ہوا وہ حضرت حلیمہ سعدیہؓ ہیں۔یہ حضورﷺ کی مشہور دایئہ اور رضائی ماں تھیں۔انکا تعلق عرب کے ایک مشہور قبیلہ بنو سعد سے تھا۔ رسول رحمت حضورﷺ کی رضاعی ماں حلیمہ سعدیہؓ کی کنیت ام کبشہ تھی۔ حضرت حلیمہ سعدیہؓ کے والد کا نام عبد اللہ بن حارث اور کنیت ابو ذوہیب تھی۔یہ بھی قبیلہ بنو سعد سے تعلق رکھتے تھے۔

حضرت حلیمہ سعدیہؓ کی چند خوبیاں:☜

حلیمہ باوقار اور سعاد والی تھیں۔ شریف اور قوم کی باعزت خاتون تھیں۔حرص و طمع سے پاک قناعت پسند ملنسار اور شفیق خاتون تھیں۔

حلیمہ سعدیہؓ کی ابتدائی حالت:☜

آپ کی اونٹنی مکہ کی طرف آتے وقت سب سے پیچھے تھی۔جانوروں اور خود حضرت حلیمہ سعدیہؓ کے دودھ میں بہت کمی تھی۔ اور انکا علاقہ قحط زدہ تھا۔جب انہوں نے حضورﷺ کو گود میں لیا اور اونٹنی پر سوار ہوئیں تو انکی اونٹنی سب سے آگے نکل گئی۔ جانوروں کے خشک تھنوں میں دودھ آ گیا۔ قحط زدہ علاقہ سے خشک سالی ختم ہوگئی۔اور بہار آگئی۔

حلیمہ سعدیہؓ آپﷺ کو کیا لوری سناتی تھیں:☜

حضور ﷺ کی رضاعی ماں حلیمہ سعدیہؓ آپﷺ کو لوری دیتے ہوئے کہتی تھیں۔کہ “اے میرے رب جب تونے ہمیں محمدﷺ کو دیا ہے۔تو محمدﷺ کو باقی رکھ۔یعنی زندگی دے اور لمبی عمر عطاء کر اور آپﷺ کے مراتب کو بلند کر اور آپﷺ کے دشمن جو باطل باتیں کریں اور باطل خیال کریں انکو مٹا دے۔

حلیمہ سعدیہؓ کی نسبت کے حضورﷺ کے کتنے بھائی بہن تھے:☜

عبد اللہ بن حارثؓ، انیسہ بنت حارث رضی اللہ عنھا، شیما بنت حارث حارث رضی اللہ عنھا، حدیقہ بنت حارث حارث رضی اللہ عنھا، حضورﷺ کے حضرت حلیمہ سعدیہؓ کی نسبت سے بھائی بہن تھے۔اور جب حضرت حلیمہ سعدیہؓ آپ حضورﷺ کو گود میں لیا  کرتی تھیں تو آپﷺکے دودھ شریک بھائی عبد اللہ بن حارث تھے۔

حلیمہ سعدیہؓ کے پاس آپﷺ کتنے سال رہے:☜

حضرت حلیمہ سعدیہؓ نے حضورﷺ کو اپنے پاس دو سال رکھا پھر مکہ مکرمہ آپﷺ کو انکی والدہ محترمہ سے ملا کر واپس لے گیئں۔ اور آپﷺ تقریباً 5 سال اپنی رضاعی ماں حضرت حلیمہ سعدیہؓ کے پاس رہے اور انکے ہی قبیلہ بنو سعد میں پرورش پائی۔ آپﷺ حضرت حلیمہ سعدیہؓ کا بے حد احترام کیا کرتے تھے۔ جب وہ آتیں تو آپﷺ انکے لیے اپنی چادر بچھا دیتے تھے اور انکے لیے تحائف بھجوایا کرتے تھے۔

حضرت خدیجہ الکبریٰؓ بھی انکا بے حد احترام کیا کرتیں تھین اور مالی تعاون میں انکے پاس بھیڑ بکریاں بھجواتی تھیں۔

حضرت حلیمہ سعدیہؓ اور انکے شوہر حارث مشرف بااسلام ہوئے۔‌

آپﷺ بنو سعد کی تعریف کرتے تھے:☜

آپﷺ اپنے اصحاب سے فرماتے تھے کہ “میں تم میں سب سے زیادہ شیریں اور بہتر کلام کرنے والا ہوں اور قریشی خاندان سے ہوں۔ میں نے بنو سعد قبیلہ میں دودھ پیا ہے”۔ آپﷺ کی پرورش بھی اسی قبیلہ میں ہوئی۔ حضرت حلیمہ سعدیہ نے مدینہ منورہ ہجرت نہیں کی۔تاہم آپ کبھی کبھی حضورﷺ سے ملنے کے لئے مدینہ منورہ آپﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوتی تھیں۔