سیدہ ام کلثوم بنت علیؓ

0

نام و نسب:☜

آپ سیدہ ام کلثومؓ کے والد گرامی شیر خداء حضرت علیؓ مرتضٰیؓ اور والدہ خاتون جنت سیدہ فاطمہ الزہرہؓ تھیں۔آپ سیدہ ام کلثوم فاطمہ زہرہؓ کی بڑی صاحبزادی تھیں۔ والد کی جانب سے آپ کا سلسلہ نسب ام کلثوم بنت علیؓ بن ابو طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم بن قصی ہے۔ والدہ کی جانب سے سلسلہ نسب ام کلثوم سیدہ فاطمہ زہرہؓ بنت محمد رسول اللہﷺ بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن قصی۔

ولادت:☜

سیدہ ام کلثومؓ کی ولادت ٩؁ ہجری میں  مدینہ طیبہ میں ہوئی۔

نکاح:☜

سیدہ ام کلثوم بنت علیؓ کا پہلا نکاح خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ سے ہوا۔حضرت ام کلثومؓ کی عمر ابھی کم ہی تھی کہ حضرت عمر فاروقؓ نے حضرت علیؓ کے یہاں رشتہ کے لیۓ پیغام بھیج دیا۔اس پر حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ ام کلثومؓ ابھی کم عمر ہیں۔شادی کے قابل نہیں ہیں۔یہ حضرت عمر فاروقؓ کا دور خلافت تھا۔ حضرت عمر فاروقؓ کی عمر اس وقت 55 یا 56 برس تھی۔ جب حضرت عمر فاروقؓ نے دوسری مرتبہ پیغام بھیجا تو انہوں نے کہا کہ مجھے ام کلثومؓ سے نکاح کی بشری ضرورت نہیں بلکہ نبی کریمﷺ کے اس فرمان نے مائل کیا کہ قیامت کے دن میرے علاوہ سب کے حسب نسب قطع کر دیئے جایئنگے”۔لہذا میں نکاح کے ذدریعہ  آپ سے ایک نسبت قائم کرنا چاہتا ہوں۔اس پر حضرت علیؓ نکاح کے لئے آمادہ ہو گئے۔

اولاد:☜

روایت ہےکہ حضرت عمر فاروقؓ سے سیدہ ام کلثومؓ کے یہاں ایک بیٹا زید اور ایک بیٹی رقیہ پیدا ہوئیں۔اور مؤرخین کا یہ بھی کہنا ہیں کہ حضرت عمر فاروقؓ سے آپ سیدہ کے یہاں کوئی اولاد نہیں ہوئی۔

سیدنا عمر فاروقؓ کی وفات کے بعد سیدہ کا دوسرا نکاح:☜

حضرت عمر فاروقؓ کی وفات کے بعد آپ سیدہ ام کلثومؓ کا دوسرا نکاح حضرت عون بن جعفرؓ سے ہوا۔ان سے بھی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عون بن جعفر کی وفات کے بعد انکے بھائی محمد بن جعفر سے انکا نکاح ہوا ۔ان سے ایک صاحبزادی ہوئی جو بچپن میں ہی فوت ہوگئی تھیں۔محمد بن جعفر کی وفات کے بعد انکے بھائی عبد اللہ بن جعفر سے نکاح ہوا۔ان سے بھی کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔اور انہیں کے نکاح میں سیدہ ام کلثومؓ نے وفات پائی۔