فارسی میں حروف جار

0

ہر زبان کی طرح فارسی میں بھی کئی ایسے الفاظ ہیں جو الگ الگ ادا کیے جائیں تو اپنے طور پر پورے معنی نہیں دیتے۔ “صرف دوسرے کلمات کے ساتھ مل کر ہی پورے معنی بنتے ہیں ایسے الفاظ کو اردو اور فارسی دونوں میں حرف جار کہتے ہیں۔”

فارسی میں حرف جار کی مثالیں:

در میں
بر پر
توی میں/ کے اندر
از سے
با ساتھ
تا تک
برون باہر
درون اندر
میان درمیان
برائے کے لیے
روی پر اوپر
جلو سامنے آگئے

حرف جار جس لفظ سے رشتہ رکھتا ہے اسے مجرور کہتے ہیں۔ اردو میں مجرور حرف جار کے بعد لایا جاتا ہے۔ لیکن فارسی قواعد کی رو سے اردو کے برعکس حرف جار پہلے بولا جاتاہے اور مجرور بعد میں مثلاً “احمد گھر میں ہے”

اس جملے کا فارسی سے مترادف ہے

“احمد درخانہ است”

Tahaseena Mavinkatti