کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات:

0

   کمپیوٹر ایک برقی مشین ہے جو مختلف اقسام کی معلومات کو وصول، پراسیس (process) اور پیش کرتی ہے۔ کمپیوٹر میں یوزر یعنی صارف اور مشین کے درمیان رابطے کے لیے جو آلات استعمال ہوتے ہیں انہیں اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات کہا جاتا ہے۔ اندراجی آلات وہ ہوتے ہیں جن کی مدد سے معلومات کمپیوٹر میں داخل کی جاتی ہیں جب کہ اخراجی آلات وہ ہوتے ہیں جو کمپیوٹر سے حاصل شدہ نتائج کو صارف تک پہنچاتے ہیں۔ یہ دونوں اقسام کے آلات کمپیوٹر سسٹم کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔

اندراجی آلات یعنی (Input Devices):

اندراجی آلات وہ ہوتے ہیں جن کے ذریعے ہم ڈیٹا یا احکامات کمپیوٹر میں داخل کرتے ہیں تاکہ وہ ان پر عمل درآمد کرے۔ ان آلات کی مدد سے صارف کمپیوٹر کو ہدایات دیتا ہے۔چند اندراجی آلات درج ذیل ہیں:

  • 1. کی بورڈ (Keyboard)
  • 2. ماؤس (Mouse)
  • 3. اسکینر (Scanner)
  • 4. مائیکروفون (Microphone)
  • 5. ویب کیم (Webcam)
  • 6. ٹچ اسکرین (Touch Screen)
  • 7. جوائے اسٹک (Joystick)
  • 8. بارکوڈ ریڈر (Barcode Reader)

1. کی بورڈ:

یہ سب سے بنیادی اندراجی آلہ ہے۔ اس کے ذریعے حروف، اعداد اور دیگر احکامات کمپیوٹر میں داخل کیے جاتے ہیں۔ یہ ایک ٹائپ رائٹر کی طرز پر مشتمل ہوتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 1

2. ماؤس:

یہ ایک پوائنٹنگ ڈیوائس ہے جس کی شکل ایک چوہے جیسی ہوتی ہے، جس کی مدد سے اسکرین پر کسی بھی چیز پر کلک، ڈریگ یا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 2

3. اسکینر:

یہ ایک ایسا آلہ ہے جو کاغذی دستاویزات یا تصاویر کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں کمپیوٹر میں منتقل کرتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 3

4. مائیکروفون:

اس کے ذریعے آواز کو کمپیوٹر میں بطور ڈیٹا داخل کیا جاتا ہے۔ یہ آواز ریکارڈنگ، ویڈیو کالز اور وائس کمانڈ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 4

5. ویب کیم:

یہ ویڈیو یا تصویر کو کمپیوٹر میں داخل کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، خاص طور پر ویڈیو کالز یا ریکارڈنگ کے لیے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 5

6. ٹچ اسکرین:

یہ ایک جدید آلہ ہے جو بیک وقت اندراجی اور اخراجی کام کرتا ہے۔ صارف اسکرین کو چھو کر ہدایات دیتا ہے۔

7. جوائے اسٹک:

یہ گیمنگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک آلہ ہے، جس سے حرکت یا سمت کا تعین کیا جاتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 6

8. بارکوڈ ریڈر:

یہ بارکوڈ کو اسکین کر کے اس کی معلومات کمپیوٹر میں منتقل کرتا ہے، خاص طور پر دکانوں میں استعمال ہوتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 7

اخراجی آلات یعنی (Output Devices):

اخراجی آلات وہ ہوتے ہیں جو کمپیوٹر میں پراسیس شدہ معلومات یا نتائج کو صارف تک پہنچاتے ہیں۔چند اوت پٹ ڈیواسس درج ذیل ہیں:

  • 1. مانیٹر (Monitor)
  • 2. پرنٹر (Printer)
  • 3. اسپیکر (Speakers)
  • 4. پروجیکٹر (Projector)
  • 5. ہیڈ فون (Headphones)

1. مانیٹر:

یہ سب سے عام اخراجی آلہ ہے جو کمپیوٹر کے نتائج کو بصری شکل میں اسکرین پر دکھاتا ہے۔ اسے ویڈیو ڈسپلے یونٹ بھی کہا جاتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 8

2. پرنٹر:

یہ کمپیوٹر کی معلومات کو کاغذ پر پرنٹ کر کے فراہم کرتا ہے۔ یہ دو اقسام کا ہوتا ہے: انک جیٹ اور لیزر پرنٹر۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 9

3. اسپیکر:

یہ آڈیو اخراجی آلہ ہے جو کمپیوٹر کی آواز کو بلند آواز میں سناتا ہے، جیسے میوزک، ویڈیوز یا سسٹم نوٹیفیکیشن۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 10

4. پروجیکٹر:

یہ ایک ایسا آلہ ہے جو کمپیوٹر کی اسکرین کو بڑی اسکرین یا دیوار پر دکھاتا ہے، عموماً تعلیمی و تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 11

5. ہیڈ فون:

یہ کانوں میں لگانے والا آلہ ہے جو کمپیوٹر سے نکلنے والی آواز کو سننے کے لیے استعمال ہوتا ہے، خاص طور پر نجی طور پر۔

کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 12
کمپیوٹر کے اندراجی (Input) اور اخراجی (Output) آلات: 13

اندراجی اور اخراجی آلات کمپیوٹر سسٹم کے نہایت اہم حصے ہیں۔ ان کی مدد سے یوزر یعنی صارف کمپیوٹر سے رابطہ قائم کرتا ہے، احکامات دیتا ہے اور نتائج حاصل کرتا ہے۔ جہاں اندراجی آلات ڈیٹا کو کمپیوٹر تک پہنچاتے ہیں، وہیں اخراجی آلات اس ڈیٹا کو نتائج کی شکل میں واپس دیتے ہیں۔ جدید دور میں ان دونوں اقسام کے آلات میں نت نئی ایجادات کی بدولت کمپیوٹر کا استعمال نہایت آسان اور موثر ہو گیا ہے۔

تحریرتحسینہ ماوینکٹی