فارسی میں اعداد کا بیان

0

فارسی میں اعداد کا شمار مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جاتا ہے۔

١ –یک
٢ –دو
٣ –سہ
٤ –چہار
٥ –پنج
٦ –شش
٧ –ہفت
٨ –ہشت
٩ –نہ
١٠ –دہ
١١ –یازدہ
١٢ –دوازدہ
١٣ –سیزدہ
١٤ –چہاردہ
١٥ –پانزدہ
١٦ –شانزدہ
١٧ –ہفدہ
١٨ –ہجدہ
١٩ –نوزدہ
٢٠ –بیست

20 کے بعد گنتی درج ذیل طریقہ سے کی جاتی ہے۔

بیست و یک – ٢١بیست و دو – ٢٢
بیست و سی – ٢٣ بیست و چہار – ٢٤
بیست و پنج – ٢٥ بیست و شش – ٢٦
بیست و ہفت – ٢٧ بیست و ہشت – ٢٨
بیست و نہ – ٢٩ سی – ٣٠

تیس کے بعد سو تک بھی گنتی کا یہی طریقہ ہے اور چالیس کو چہل، پچاس کو پنجاہ، ساٹھ کو شصت، ستر کو ہفتاد، اسی کو ہشتاد، نود کو نوے اور سو کو صد کہتے ہیں۔ اس کے بعد ایک ہزار تک گنتی اس طرح کی جاتی ہے۔

دو صد یا دو یست –٢٠٠
سہ صد یا سی صد –٣٠٠
چہار صد – ٤٠٠ پنج صد یا پانصد – ٥٠٠
شش صد – ٦٠٠ہفتصد – ٧٠٠
ہشتصد – ٨٠٠نہصد – ٩٠٠ ہزار – ١٠٠٠

ترتیبی حساب کے لیے یک سے یکم، دو سے دوم، سہ سے سوم وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔

فارسی میں دنوں اور مہینوں کے نام وہی ہیں جو اردو میں آتے ہیں یعنی:

شنبہ –ہفتہ
یک شنبہ –اتوار
دو شنبہ –پیر
سہ شنبہ –منگل
چہار شنبہ –بدھ
پنج شنبہ –جمعرات
ادینہ یاجمعہ

محرم _ صفر _ ربیع الاوّل _ ربیع الثانی _ جمادی الأول _ جمادی الآخر _ رجب _ شعبان _ رمضان _ شوال _ ذیقعدہ _ ذی الحجہ ۔

Tahaseena Mavinkatti