Back to: Urdu Muhavare Collection
Advertisement
Advertisement
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
باغ باغ ہونا | بہت خوش ہونا | اپنی کامیابی کی خبر سے وہ باغ باغ ہو گیا۔ |
بال بال بچنا | مرتے مرتے بچنا | وہ گاڑی سے گرا لیکن بال بال بچ گیا۔ |
بال بیکا نہ ہونا | آنچ نہ آنا | فیضان نے گھات لگا کر مجھ پر حملہ کیا مگر میرا بال بیکا نہ ہوا۔ |
بال کی کھال اتارنا | نقص تلاش کرنا | جب وہ کلاس میں کچھ سمجھاتے ہیں تو کچھ نہ پوچھو بال کی کھال اُتار لیتے ہیں۔ |
بات کھلنا | راز معلوم ہونا | اب تو بات کھل گئی ہے تمہیں پولیس کے سامنے آنا ہوگا۔ |
بات بڑھانا | جھگڑا پھیلانا | اگر بات نہ بڑھتی تو یہ خون نہ ہوتا۔ |
بات بنانا | بہانہ بنانا | بات تو ہم نے وہاں خوب بنائی تھی مگر ہماری دال نہ گلی۔ |
بازار سرد ہونا | کاروبار کم ہونا | بازار سرد ہے ابھی سودا نہ کرو۔ |
بازار گرم ہونا | با رونق ہونا | آج کل بابا لوگوں کا بازار گرم ہے۔ |
بڑا بول | شیخی | بڑے بول کا سر نیچا ہوتا ہے۔ |
بول بالا ہونا | ترقی پانا | آج کل جھوٹوں اور دغا بازوں کا بول والا ہے۔ |
بیڑا اٹھانا | ذمہ داری لینا | چچا نے یتیم بچے کی پرورش اور تعلیم کا بیڑا اٹھایا۔ |
بغلیں بجانا | خوش ہونا | اس کی خوشی کی انتہا نہ پوچھو وہ تو بغلیں بجا رہا تھا۔ |
بلائیں لینا | بہت پیار کرنا | بہت عرصہ کے بعد عمر گھر پر پہنچا تو اس کی بوڑھی ماں نے بلائیں لی۔ |
بھویں تاننا | ناراض ہونا | کیوں بھویں تانتے ہو بندہ نواز! |
بھیگی بلی بننا | خاموش بیٹھنا | بولتے کیوں نہیں بھیگی بلی کیوں بنے ہو؟ |
بھانڈا پھوڑنا | بھید ظاہر کرنا | اگر میں نے اس کا بھانڈا پھوڑ دیا تو وہ کہیں کا نہ رہے گا۔ |
بگڑی بنانا | کام بنانا | بگڑی بنانے والا تو خدا ہے، دولت مندوں سے کون امید رکھے۔ |
بر آنا | مراد حاصل ہونا | کوئی امید بر نہیں آتی، کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ |
بلائے جان ہونا | وبال جان بن جانا | وہ میرے لئے بلائے جان بن گیا ہے۔ |
Advertisement