سافٹ ویئر اور اس کی قسمیں

0

سافٹ ویئر 

سافٹ ویئر کمپیوٹر کا ایک ایسا لازمی جزو ہے جو ہارڈویئر کو کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ آسان الفاظ میں، سافٹ ویئر ہدایات کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جو کمپیوٹر کو بتاتا ہے کہ کون سا کام کیسے کرنا ہے۔ کمپیوٹر میں جتنے بھی پروگرامز، ایپلی کیشنز اور آپریٹنگ سسٹمز موجود ہوتے ہیں، یہ سب سافٹ ویئر ہی کی شکلیں ہیں۔ سافٹ ویئر کے بغیر کمپیوٹر صرف ایک بے جان مشین ہے۔

سافٹ ویئر کی اقسام:

سافٹ ویئر کو دو بنیادی اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے:

  • 1. سسٹم سافٹ ویئر (System Software)
  • 2. ایپلیکیشن سافٹ ویئر (Application Software)

1. سسٹم سافٹ ویئر:

سسٹم سافٹ ویئر وہ پروگرامز ہوتے ہیں جو کمپیوٹر کے بنیادی نظام کو چلانے اور اس کے مختلف حصوں کے درمیان ربط قائم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر ہارڈویئر اور ایپلیکیشن سافٹ ویئر کے درمیان پُل کا کام کرتے ہیں۔ سب سے اہم سسٹم سافٹ ویئر “آپریٹنگ سسٹم” ہوتا ہے، جیسے: Windows، Linux، اور macOS۔ اس کے علاوہ ڈیوائس ڈرائیورز، کمپائلرز، اور یوٹیلیٹی پروگرامز بھی سسٹم سافٹ ویئر میں شامل ہوتے ہیں۔

2. ایپلیکیشن سافٹ ویئر:

ایپلیکیشن سافٹ ویئر وہ پروگرامز ہوتے ہیں جو صارف یعنی یوزرز  کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں۔ یعنی وہ کام جنہیں صارف روزمرہ میں انجام دیتا ہے جیسے کہ تحریر لکھنا، حساب کتاب کرنا، تصاویر ایڈیٹ کرنا، وغیرہ۔ اس کی مثالیں Microsoft Word، Excel، Photoshop، CorelDraw، اور مختلف ویب براؤزرز جیسے Google Chrome یا Firefox وغیرہ ہیں۔ ایپلیکیشن سافٹ ویئر عموماً سسٹم سافٹ ویئر کے سہارے چلتا ہے۔

تحریرتحسینہ ماوینکٹی