Advertisement
Advertisement
محاورےمعانیجملے
داغ لگانابد نام کرنامفتی صاحب نے شراب پی کر اپنے نام پر داغ لگا دیا۔
دوڑ دھوپ کرنابہت کوشش کرناآج کل بسراوقات کے لئے بڑی دوڑ دھوپ کرنا پڑتی ہے۔
دریا کو کوزے میں بند کرناتھوڑے لفظوں میں زیادہ بیان کرنااس نے مضمون لکھا ہے گویا کوزے میں دریا بند کر دیا ہے۔
دانت پیسناغصہ میں آناوہ کافی رنجیدہ تھے، مجھے دیکھتے ہی دانت پیسنے لگے۔
دنوں کا پھیر ہونابرے دن آنادنوں کے پھیر ہیں بیچارہ کوڑی کوڑی کا محتاج ہے۔
دو بول پڑھانانکاح پڑھانادو بول پڑھا دو کب تک لڑکی کو بٹھائے رکھو گے؟
دل بیٹھناہمت ٹوٹناپل ٹوٹنے کی خبر سے انجینئر کا دل بیٹھ گیا۔
دل بھر آناآنکھوں میں آنسو آنایہ خبر سنتے ہی میرا دل بھر آیا۔
دل لگی کرنامذاق کرناکیوں دل لگی کر رہے ہو میاں؟ یہ تمہیں زیب نہیں دیتا۔
دانت کھٹے کرناشکست دیناپانی پت کی تیسری لڑائی میں کس نے کس کے دانت کھٹے کیے تھے؟
دال میں کالا ہوناشک و شبہ ہوناتم رات کو اس وقت کیوں گھوم رہے ہو؟ ضرور دال میں کچھ کالا ہے۔
دل میں گھر کرنادل موہ لینارشید کے حسن اخلاق نے میرے دل میں گھر کرلیا ہے۔
دھجیاں اڑاناذلیل کرناکل جلسہ میں اس نے تقریر کرکے دشمن کی دھجیاں اڑا دیں۔
دانت تلے انگلی دباناگھبرا جاناایسی خبر سن کر میں نے دانتوں تلے انگلی دبائی۔
دانت کاٹی روٹی کھاناگہری دوستی ہوناموہن اور سوہن ایک دوسرے کی دانت کاٹی روٹی کھاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement