Back to: Urdu Muhavare Collection
Advertisement
Advertisement
محاورے | معانی | جملے |
---|---|---|
زمین و آسمان کے قلابے ملانا | مبالغہ سے کام لینا | خواہ مخواہ کیوں زمین و آسمان کے قلابے ملا رہے ہو۔ |
زمین پر پاؤں نہ رکھنا | غرور کرنا | جب سے وہ ملازم ہوا ہے زمین پر پاؤں نہیں رکھتا۔ |
زہر کے گھونٹ پینا | غصہ پی جانا | میں نے تو زہر کے گھونٹ پی لیے ورنہ نہ جانے کیا ہوتا۔ |
زار زار رونا | بہت رونا | اس نے مجھے دیکھتے ہی زار زار رونا شروع کر دیا۔ |
زخم ہرا ہونا | صدمے کا تازہ ہونا | دوست کی موت پر بھائی کی موت کا زخم ہرا ہو گیا۔ |
زخم پر نمک چھڑکنا | تکلیف بڑھانا | کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہو میں پہلے ہی پریشان ہوں۔ |
زندگی وبال ہونا | مشکل ہونا | میری زندگی وبال ہو گئی ہے۔ |
زبان زد ہونا | مشہور ہونا | یہ بات تو زبان زد عام ہے۔ |
زیرو زبر کرنا | تباہ کرنا | اس نے حکومت کو زیر و زبر کر دیا۔ |
زندہ درگور ہوجانا | بہت تکلیف ہونا | بیٹے کی موت کے بعد وہ تو زندہ درگور ہو گیا۔ |
Advertisement
Advertisement