محاورےمعانیجملے
سینے پر سانپ لوٹنارشک کرنامیری ترقی دیکھ کر اس کے سینے پر سانپ لوٹ گیا۔
سولی پر نیند آنانیند ضرور آتی ہےلوگ سچ کہتے ہیں سولی پر بھی نیند آ جاتی ہے۔
سلام کہناچھوڑ دینازاہد تیری نماز کو میرا سلام ہے۔
سرخاب کا پَر لگناخاص خوبی ہونامیں اس سے یہ کام نہیں سیکھوں گا، اس میں کوئی سرخاب کا پر تو نہیں لگا۔
سورج کو چراغ دکھانادانا کو نصیحت کرنااستاد کو مشورہ دینا گویا سورج کو چراغ دکھانے کے مقابل ہے۔
سبز باغ دکھانافریب دینامجھے کیوں سبز باغ دکھا رہے ہو میں پنجاب نہیں جاؤں گا۔
سکتے کا عالم طاری ہونابے حس ہونابری خبر سنتے ہی اس پر سکتے کا عالم طاری ہوگیا۔
سانس پھولناہانپناکالج کافی دور ہے چلتے چلتے سانس پھول جاتی ہے۔
سر قلم کرناسر کاٹنااگر یہ بات جھوٹ ثابت ہو جائے تو میرا سر قلم کر لیجئے۔
سر پر جن سوار ہونااپنی ضد پر رہناہمارے سر پر جِن سوار ہوگیا ہے کچھ میری بھی تو سنو۔
سانپ سونگھ جانابے حس ہوناوہ ایسی لمبی تان کے سویا ہے گویا اسے سانپ سونگھ گیا ہے۔
سر پر کفن باندھنامرنے کو تیار ہوناپٹھان تو ہر وقت سر پر کفن باندھے رہتے ہیں۔