Advertisement
محاورےمعانیجملے
گردن پر خون سوار ہوناقتل کا جرم نہ چھپانا۔اس کی گردن پر خون سوار تھا۔بہکی بہکی باتیں کرنے لگا۔
گت بناناخوب مار پیٹ کرنا۔اس کی ایسی گت بناؤں گا کہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔
گھڑوں پانی پڑناشرمندہ ہونا۔میری باتوں سے اس پر گھڑوں پانی پڑ گیا۔
گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا۔ہر جگہ کی سیر کرنا۔تم تو تمام جگہ جا چکے ہو۔تجربے کار ہو۔گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا کوئی تم سے سیکھے۔
گلے کا ہار ہوناچمٹے رہنا۔وہ شخص تو میرے گلے کا ہار ہو گیا ہے۔
گنگاجل اٹھاناقسم کھانا۔اس نے گنگا جل اٹھا کر کہا کہ وہ ان دنوں مقروض ہے۔
گن گاناتعریف کرنا۔انسان جس کا نمک کھائے اسی کے گن گانا واجب ہے۔
گنبد کی صداجیسا کہناویسا سننا۔دوسروں کو جی کہو گے تو جی سنو گے۔یہ گنبد کی صدا ہے۔
گلچھڑے اڑانا۔عیش کرنا۔تم تو ان دنوں میں گلچھڑے اڑا رہے ہو۔
گل کھلاناعجیب بات پیدا کرنا۔تم تو ہمیشہ نئے گل کھلاتے ہو۔

Advertisement