ابوالقاسم زہراوی

0
  • سبق : ابو القاسم زھراوی
  • مصنف : حمید عکسری
  • ماخوذ : نامور مسلم سائنس دان

تعارفِ سبق : سبق ”سر ابو القاسم زھراوی“ کے مصنف کا نام ”حمید عکسری“ ہے۔ یہ سبق کتاب ”نامور مسلم سائنس دان “ سے ماخوذ کیا گیا ہے۔

سبق کا خلاصہ

اس سبق میں مصنف نے ہمیں ابو القاسم زھراوی کے متعلق معلومات فراہم کی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ابوالقاسم زھراوی ایک نامور سائنس دان تھے۔ ابوالقاسم زھراوی کے آباؤ اجداد اندلس کے رہنے والے تھے۔

مصنف لکھتے ہیں کہ زھراوی قرطبہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم رہے۔ یہ یونیورسٹی اس زمانے میں مغرب کی عظیم ترین یونیورسٹی تھی۔ قرطبہ کی شاہی لائبریری میں دو لاکھ سے زائد کتابیں تھیں۔ ابوالقاسم زھراوی نے اہل یورپ کو سرجری کے فن سے روشناس کرایا۔

مصنف مزید بتاتے ہیں کہ ابوالقاسم زھراوی نے سرجری کے متعلق ایک مشہور کتاب بھی لکھی۔ آپ کی اس مشہور تصنیف کا نام تصریف ہے۔ ڈاکٹر لی کارک نے اس کتاب کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا۔ اس کے علاوہ بھی یہ کتاب کئی زبانوں میں ترجمہ کی گئی۔ زھراوی کی مشہور تصنیف یورپ کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں داخلِ درس رہی۔ دراصل اس سبق کے ذریعے مصنف ہمیں نامور مسلمان سائنسدان کے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی تاریخ سے آگاہ ہوکر متاثر ہوں اور آج کے دور میں بھی ہمارے اندر اپنا نام پیدا کرنے کی جستجو پیدا ہو۔

سوال 1 : مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات میں سے جو درست ہیں، ان کے شروع میں(درست) کا نشان لگائیں :

۱ : عبدالرحمن ناصر کس ملک کا حکمران تھا؟

٭اردن کا
٭مصر کا
٭سپین کا (✓)
٭سوڈان کا

۲ : ابوالقاسم زھراوی کون تھا؟

٭ماہر تعمیرات
٭سائنس دان (✓)
٭ماہر تعلیم
٭ماہر قانون

۳ : ابوالقاسم زھراوی کے آباؤ اجداد کہاں کے رہنے والے تھے؟

٭مصر
٭ایران
٭عراق
٭اندلس (✓)

۴ : قرطبہ کی شاہی لائبریری میں کتنی کتابیں تھیں؟

٭ایک لاکھ
٭ایک لاکھ سے زائد
٭دو لاکھ سے زائد (✓)
٭تین لاکھ سے زائد

۵ : ابوالقاسم زھراوی نے اہل یورپ کو کس فن سے روشناس کرایا؟

٭فن تعمیرات سے
٭فن دوا سازی سے
٭فن کیمیا گری سے
٭سرجری کے فن سے (✓)

سوال 2 : مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں :

سوال : ابوالقاسم زھراوی کی مشہور تصنیف کا نام کیا ہے؟

جواب : ابوالقاسم زھراوی کی مشہور تصنیف کا نام تصریف ہے۔

سوال : ڈاکٹر لی کارک نے اس کتاب کا کس زبان میں ترجمہ کیا؟

جواب : ڈاکٹر لی کارک نے اس کتاب کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا۔

سوال : زھراوی کس یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم رہے؟

جواب : زھراوی قرطبہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم رہے۔ یہ یونیورسٹی اس زمانے میں مغرب کی عظیم ترین یونیورسٹی تھی۔

سوال: زھراوی کی مشہور تصنیف کن یونیورسٹیوں میں داخلِ درس رہی؟

جواب : زھراوی کی مشہور تصنیف یورپ کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں داخلِ درس رہی۔

سوال : زھراوی کے عہد میں مغرب کی عظیم ترین یونیورسٹی کون سی تھی؟

جواب : قرطبہ یونیورسٹی زھراوی کے عہد میں مغرب کی عظیم ترین یونیورسٹی تھی۔

سوال 3 : مندرجہ ذیل الفاظ و تراکیب کا مفہوم لکھیں :

مہارت نامہ مکمل رسائی
جلیل القدر عظیم
نادر بہترین
عمل جراحت : سرجری کا عمل

سوال 4 : مندرجہ ذیل الفاظ و تراکیب کو اس طرح سے جملوں میں استعمال کریں کہ ان کی تذکیر و تانیث واضح ہو جائے:

تحقیق ہمیں بغیر تحقیق کئیے کوئی بات آگے نہیں پہنچانی چاہیے۔
علم الجراحت ابوالقاسم زاھروی نے اہلِ یورپ کو علم الجراحت سے روشناس کروایا۔
امراض ہمیں اپنے امراض کی تشخیص طبیب سے ہی کروانی چاہیے۔
اکتفا ہمیں جتنا عطا کیا جائے اس پر اکتفا کرلینا چاہیے۔