مکتوبات اقبال

0
  • سبق : مکتوباتِ اقبال
  • مصنف : علامہ اقبال
  • ماخوذ از : محمد اقبال (کلیاتِ مکاتیبِ اقبال مرتبہ سید مظفر حسین برنی)

سوال 1 : درست جواب کے شروع میں “درست” کا نشان لگائیں۔

۱ : علامہ اقبالؒ نے پہلے خط میں مولانا گرامی کے لیے کیا القاب استعمال کیے؟

٭جناب مولانا گرامی (✓)
٭حضرت مولانا گرامی
٭ڈیر مولانا گرامی

۲ : علامہ اقبالؒ کیسا درد محسوس کرتے تھے؟

٭سر کا درد
٭پاؤں کا درد (✓)
٭پسلی کا درد

۳ : “اسرارِ خودی” کا عربی ترجمہ کون کرانا چاہتا تھا؟

٭ایک عرب (✓)
٭ایک ہندوستانی
٭ایک انگریز

۴ : فسادات کس شہر میں ہو رہے تھے؟

٭دہلی میں
٭لکھنؤ میں
٭کلکتہ میں (✓)

۵ : میاں ریاض صاحب نے مولانا گرامی کو کہاں آنے کی دعوت دی؟

٭سیالکوٹ
٭لاہور (✓)
٭کراچی

سوال 2 : مندرجہ ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

۱ : علامہ اقبالؒ گوداس پور والے حکیم کی دوا سے مطمئن کیوں ہوئے؟

جواب : علامہ اقبالؒ گوداس پور والے حکیم کی دوا سے مطمئن تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اجزاء سے وہ مرکب بنا تھا اس میں ایک اخلاص بھی تھا، جس کے تحت حکیم صاحب خود چل کر ان علاج معالجے کی خاطر آئے۔

۲ : پہلے خط میں علامہ اقبالؒ نے کن دعوتوں کا ذکر کیا ہے؟

جواب : پہلے خط میں علامہ اقبالؒ نے میاں ریاض کی لاہور والی اور انجمن حمایت اسلام کی لاہور والی دعوتوں کا ذکر کیا ہے۔

۳ : دوسرا خط کس شخصیت کے نام لکھا گیا ہے؟

جواب : دوسرا خط اکبر آلہ آبادی کے نام لکھا گیا ہے۔

۴ : دوسرے خط میں علامہ اقبالؒ نے مکتوب الیہ سے کیا درخواست کی ہے؟

جواب : دوسرے خط میں علامہ اقبالؒ نے مکتوب الیہ سے اکبر دیباچہ لکھنے کی درخواست کی ہے۔

۵ : کس رسالے میں علامہ اقبالؒ کی دونوں مثنویوں پر رائے دی گئی؟

جواب : رسالے ایسٹ اینڈ ویسٹں (انگریزی) میں علامہ اقبالؒ کی دونوں مثنویوں پر رائے دی گئی۔

٦ : علامہ اقبالؒ نے اکبر آلہ آبادی کے اشعار کس رسالے میں پڑھے؟

جواب : علامہ اقبالؒ نے اکبر آلہ آبادی کے اشعار رسالے” زمانہ” میں پڑھے۔

۷ : لاہور کی کس انجمن نے مولانا گرامی کو آنے کی دعوت دی؟

جواب : لاہور انجمن حمایت السلام نے مولانا گرامی کو لاہور آنے کی دعوت دی۔

۸ : علامہ اقبالؒ کو ایک عرب نے کس شہر سے خط لکھا؟

جواب : علامہ اقبالؒ کو ایک عرب نے بمبئی شہر سے خط لکھا۔

سوال 3 : مندرجہ ذیل الفاظ و تراکیب کو اپنے جملوں میں استعمال کریں۔

علیل علامہ اقبال نے خط میں اپنے علیل ہونے کی خبر مولانا گرامی کو دی۔
افاقہ حکیم صاحب کی تجویز کردہ ادوایات سے کافی افاقہ ہوا۔
ضعف و ناتوانی عمر کے آخری حصے میں انسان ضعف و ناتوانی کا شکار ہوجاتا ہے۔


ضعف و ناتوانی : عمر کے آخری حصے میں انسان ضعف و ناتوانی کا شکار ہوجاتا ہے۔

سوال 4 : مندرجہ ذیل الفاظ کے واحد لکھیں۔

حکم حکام
حالت حالات
الم آلام
فکر افکار
شعر اشعار

سوال 5 : سیاق و سباق کے حوالے سے مندرجہ ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔

میں ابھی تک علیل ہوں ۔۔۔۔۔ خدا تعالیٰ کے فضل کا منتظر ہوں۔

حوالہ متن

یہ اقتباس سبق ”مکتوباتِ اقبال“ سے لیا گیا ہے۔ اس سبق کے مصنف کا نام ”علامہ اقبال“ ہے۔ یہ سبق کتاب ”محمد اقبال (کلیاتِ مکاتیبِ اقبال مرتبہ سید مظفر حسین برنی)“ سے ماخوذ کیا گیا ہے۔

سیاق و سباق

اس سبق میں مصنف اپنے دوست کو خط میں اپنا حال بیان کررہے ہیں۔

تشریح

اس اقتباس میں علامہ اقبال اپنی علالت کا ذکر کررہے ہیں۔ ان کے پاؤں میں تکلیف ہوتی ہے اور علاج کے باوجود تکلیف میں افاقہ محسوس نہیں ہوتا لیکن ایک حکیم ان کی علالت کا سن کر گوداس پور سے ان کے پاس ان کا علاج کرنے کے لیے آتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ گوداس پور والے حکیم کی دوا سے مطمئن ہوجاتے ہیں۔ وہ خط میں لکھتے ہیں کہ جن اجزاء سے وہ مرکب بنا تھا اس میں ایک اخلاص بھی تھا، جس کے تحت حکیم صاحب خود چل کر ان علاج معالجے کی خاطر آئے۔ اور اب انھیں یقین ہے کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ اب وہ فقط اللہ کے فضل کے منتظر ہیں۔