مکتوبات غالب

0
  • سبق : مکتوباتِ غالب
  • مصنف : مرزا اسد اللہ خاں غالب
  • ماخوذ از : خطوطِ غالب مرتبہ مولانا غلام رسول مہر

سوال 1 : مکاتیب غالب پیش نظر رکھتے ہوئے درج ذیل سوالات کے درست جواب کے شروع میں (درست) کا نشان لگائیں۔

۱ : نواب مصطفیٰ خاں رہا ہو کر کس شہر میں گئے؟

٭دہلی
٭لکھنو
٭بنارس
٭میرٹھ (✓)

۲ : بقول غالب جنوری 1859 میں شہر میں بلاٹکٹ داخل ہونے پر حاکم سے سزا ملتی ہے :

٭آٹھ دن قید (✓)
٭دس دن قید
٭بارہ دن قید
٭چودہ دن قید

۳ : حاکم وقت نے حکم دیا :

٭شہر کے مکان ڈھانے کا
٭شہر سے باہر والے مکان ڈھانے کا
٭شہر ست باہر مکاں ڈھانے اور آئندہ ممانعت کا (✓)

۴ : ہرگوپال تفتہ نے برائے اصلاح غالب کو کیا بھیجا تھا؟

٭غزلیں
٭نظمیں
٭قصائد (✓)
٭مثنویاں

۵ : بقول غالب صاحب فراش ہوتے ہوتے وہ مسورات کس طرح دیکھتے تھے؟

٭لیٹے لیٹے (✓)
٭چلتے پھرتے
٭کھڑے کھڑے
٭بیٹھے بیٹھے

سوال 2 : “مکاتیب غالب” کا متن پیش نظر رکھتے ہوئے درج ذیل سوالات کے مختصر جواب تحریر کریں جو تین تین سطور سے زیادہ نہ ہوں۔

۱ : غالب نے میرٹھ کا سفر کیسے طے کیا؟

جواب : غالب کو جب نواب مصطفی خان کی رہائی اور ان کے وقتی طور پر میرٹھ رہائش پذیر ہونے کی خبر ہوئی تو وہ ان سے ملنے میرٹھ آئے۔

۲ : نواب مصطفٰی خاں دوست کے ہاں کیوں ٹھہرے؟

جواب : نواب مصطفیٰ خان کو جب سات سال کی قید کے بعد رہائی ملی تو حکم صرف رہائی کا آیا تھا جہانگیر آباد کی زمینداری دلی کی املاک اور پنس کے بارے میں کوئی حکم نہیں ملا تھا اس لیے انہیں میرٹھ میں ایک دوست کے پاس ٹھہرنا پڑا۔

۳ : 1859 میں حکیم حاکم کی بابت غالب نے اپنے شعر میں کیا کہا ہے؟

جواب : 1859 میں حکیم حاکم کی بابت غالب نے اپنے شعر میں کیا کہ :
روز اس شہر میں اک حکم نیا ہوتا ہے
کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہوتا ہے۔

سوال 3 : مندرجہ ذیل الفاظ کے معنی لکھیں اور جملوں میں استعمال کریں۔

سرگزشت آپ بیتی ناقدین ٹیڑھی لکیر کو عصمت چغتائی کی سرگزشت بھی کہتے ہیں۔
اقامت رہنا، بسنا، پڑاؤ کرنا مکہ سے ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی اقامت گاہ مدینہ تھا۔
فصد رگ سے خون نکالنا ہسپتال میں آپریشن کرنے سے پہلے فصد کے ذریعے خون کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
مسودات مسودے کی جمع میں نے اپنے پاس بہت سے مسودات جمع کر رکھے ہیں۔