حضرت امام مسلم ؒ کے حالات و واقعات

0

     نام ونسب:☜

نام نامی مسلم کنیت ابوالحسن لقب عساکر الدین والد ماجد کا نام حجاج دادا کا نام بھی مسلم پردادا کا نام ورد اور جد اعلی کا نام کوشاذ تھا۔ وطنی نسبت نیشاء پوری اور خاندانی نسبت قشیری ہے۔

قشیر عرب کا مشہور قبیلہ ہے۔مگر حضرت امامؒ غالبًا عجمی نثراد تھے۔ پردادا اور جد اعلی  کے نام سے اس کا قرینہ واضح ہے۔اس لئے قبیلہ قشیر کی طرف نسبت غالبًا ولاء کی وجہ سے ہے۔جس طرح امام بخاریؒ کی نسبت جعفی ولاء کی وجہ سے ہے۔

ولادت و وفات:☜

آپؒ کی ولادت خراسان کے داروالسلطنت نیشا پور میں ٢٠٤؁ میں ہوئی۔اسی سال امام شافعیؒ کی وفات ہوئی تھی۔ اور آپؒ کی وفات ٢٥ رجب ٢٦١؁261 اتوار کی شام کو ہوئی۔ اور پیر کے دن نیشاءپور میں تدفین عمل میں آئی۔آپؒ نے اس طرح کل ستاون بہاریں دیکھیں۔

آپؒ کی وفات کا واقعہ:☜

آپؒ کی وفات انہماک حدیث کا ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔کہتے ہیں کہ آپؒ ایک حدیث کی تلاش میں منہمک تھے۔سامنے کھجوروں کا ٹوکرہ رکھا تھا۔ایک ایک کھجور کھاتے رہے اور حدیث تلاش کرتے رہے۔ ادھر ٹوکرہ صاف ہوا ادھر حدیث مل گئی۔ لیکن کھجوروں کی زیادتی موت کا سبب بن گئی۔

اساتذہ:☜

  • آپؒ کے اساتذہ بے شمار ہیں۔صحیح مسلم میں جنکی روایتیں درج فرمایئ ہیں انکی تعداد 220 ہے۔ آپؒ کے چند مشہور اساتذہ:☜
  • امام احمد ابن حمنبلؒ
  • امام اسحق بن راہویہؒ
  • امام دارمیؒ
  • امام بخاریؒ
  • امام ذہلیؒ
  • امام سعید بن منصورؒ
  • امام ابو بکر بن ابی شیبہؒ
  • عثمان بن ابی شیبہؒ
  • زبیر بن حربؒ
  • حرملة بن یحیؒ
  • امام ابو زرعہؒ
  • عبد اللہ بن مسلمہ قعنبیؒ وغیرہ

تلامزہ:☜

آپؒ کے تلامذہ بھی بے شمار ہیں۔ چند مشہور نام یہ ہیں۔

  • امام ترمزیؒ
  • صالح بن محمد جزرہؒ
  • ابن ابی حاتمؒ
  • ابن خزیمہؒ
  • حافظ ابن عوانہؒ

اسفار:☜

آپؒ نے علم حدیث کی تحصیل ٢١٨؁ میں شروع فرمائی اور مملکت اسلامیہ کے ایک ایک شہر کی خاک چھانی۔ حجاز مقدس، مصر ،شام، عراق ،کے اسفار اور سیکڑوں محدثین سے استفادہ کیا۔٢٢٠؁ میں حج کیا۔ جب کہ آپؒ امرد تھے اور مکہ مکرمہ میں قعنبیؒ سے حدیث شریف سنی۔ عبد اللہ قعنبیؒ آپؒ کے حدیث کے سب سے پہلے استاذ ہیں۔

تصانیف: ☜

  • امام مسلمؒ کی بیس سے بیش تصانیف ہیں۔مگر آپؒ کا زندہ جاوید کارنامہ صحیح مسلم شریف ہے۔اسکے علاوہ مشہور یہ ہے۔
  • المسند الکبیر
  • الجامع(مرتب علی الابواب)
  • الکنی و الاسماء
  • الاقران
  • مشائخ الثوری
  • تسمیة شیوخ مالک و سفیان و شعبہ
  • کتاب المخضرمین
  • کتاب اولاد الصحابہ
  • اوہام المحدثین
  • الطبقات
  • افراد الشامیین
  • التمیز
  • العلل
  • سوالاتہ احمد ابن حنبل
  • کتاب عمر و بن شعیب
  • کتاب الانتقاع وغیرہ آپؒ کی مشہور تصانیف ہیں۔

اخلاص کی برکت:☜

امام مالکؒ کی موطاء کے جواب میں بہت سی موطایئں لکھی گئیں۔جب امام مالکؒ کو اسکا علم ہوا تو فرمایا کہ مستقبل بتاۓ گا کہ کس کے کام میں اخلاص ہے۔چناچہ آج لوگ سواۓ موطاء مالک کے کسی دوسری موطاء کا نام بھی جانتے۔ ٹھیک ایسے ہے امام مسلمؒ کے صحیح مسلم کے ساتھ بھی یہی صورت حال پیش آئی اور وہ تمام مستخرجات  جو صحیح مسلم کے جواب میں لکھے گئے تھے دو چار کے علاوہ آج اہل علم انکا نام بھی نہیں جانتے۔اللہﷻ امام مسلمؒ کو امت کی طرف سے جزاء خیر عطاء فرماۓ اور انکے درجات کو بلند فرمائے۔