کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت

0
  • کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت
  • سبق نمبر31: کہانی
  • سبق کا نام: نیا گھر

خلاصہ سبق:

اس سبق میں جانوروں کی دوستی کی ایک بیان کی گئی ہے کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک ہرن نے بکرے سے کہا کہ آؤ ایک گھر بنائیں۔بکرا ہرن کی بات مان گیا اورہرن اور بکرے نے ایک ہرے بھرے پہاڑ کے پاس گھر کے لیے جگہ پسند کی۔ہرن نے کہا کہ وہ زمین کھودے گا جبکہ بکرا لکڑیاں لائے۔

اس پہاڑ کے قریب ہی بطخ رہتی تھی اور اس کا اکیلے جی نہیں لگتا تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے بھی کہا کہ وہ اس گھر میں حصہ لے گی۔ بطخ نے کہا ہہ وہ گھاس لائے گی۔ ہرن ، بکرا اور بطخ مل کر گھر بنانے لگے کہ ایک خرگوش اچھلتا کودتا آیا اور کہا کہ وہ بھی ان کے ساتھ مل کر گھر بنانا چاہتا ہے۔خرگوش نے کہا کہ وہ اپنے نوکیلے دانتوں سے لکڑی کاٹے گا۔

سب جانور مل کر گھر بنانے لگے کہ ایک مرغ بھی ادھر آ نکلا۔ جانوروں نے پوچھا کہ وہ کیا کرے گا تو مرغ کہنے لگا کہ وہ ان سب کو جگائے گا۔ ان کا چوکیدار بنے گا۔ یوں سب جانوروں نے مل کر گھر بنایا اور مرغ چوکی داری کرنے لگا۔ سب خوشی خوشی رہنے لگے۔میاں مرغ صبح سویرے گیت گاتا کہ نیند سے جاگو ککڑوں کوں کام کو جاؤ ککڑوں کوں۔

سوچیے اور بتایئے:

ہرن نے بکرے سے کیا کہا؟

ہرن نے بکرے سے کہا کہ آؤ ایک گھر بنائیں۔

ہرن اور بکرے نے گھر کے لیے کیسی جگہ پسند کی؟

ہرن اور بکرے نے ایک ہرے بھرے پہاڑ کے پاس گھر کے لیے جگہ پسند کی۔

گھر بنانے کے لیے خرگوش نے کیا ذمہ داری لی؟

خرگوش نے کہا کہ وہ اپنے نوکیلے دانتوں سے لکڑی کاٹے گا۔

بطخ گھر بنانے کے لیے کیوں تیار ہوئی؟

بطخ اس پہاڑ کے قریب ہی رہتی تھی اور اس کا اکیلے جی نہیں لگتا تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے بھی کہا کہ وہ اس گھر میں حصہ لے گی۔

میاں مرغ صبح سویرے کون سا گیت گاتے؟

میاں مرغ صبح سویرے گیت گاتا کہ نیند سے جاگو ککڑوں کوں کام کو جاؤ ککڑوں کوں۔

نیچے دی ہوئی خالی جگہوں کو صحیح لفظ سے بھریے.

  • ایک ہرے بھرے پہاڑ کے پاس گھر کی جگہ پسند کی۔
  • پاس ہی ایک بطخ رہا کرتی تھی۔
  • اپنے نکیلے دانتوں سے لکڑی کاٹوں گا۔
  • سب جانور گھر بنانے لگے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ کرکے لکھیے۔

بہن = ب + ہ + ن
بطخ = ب + ط + خ
بکرا = ب + ک + ر + ا
نکیلے = ن + ک + ی + ل +ے
نکلنا = ن+ ک + ل + ن+ ا

حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

ج + گ + ہ = جگہ
پ+ ہ+ ا +ڑ = پہاڑ
س+ ی + ن + گ = سینگ
ا + ک + ے + ل + ے = اکیلے
خ + ر + گ + و + ش = خرگوش

حصہ ‘الف’اور ‘ب’کے صحیح جوڑ ملائیے۔

الف ب
ہرن لکڑی لانا (بکرا)
خرگوش گھاس چن کر لانا (بطخ)
بکرا زمین کھودنا (ہرن)
چوکی داری کرنا ( مرغ) بطخ
مرغ لکڑی کاٹنا (خرگوش)

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

  • ” بہت اچھا ، میں تیار ہوں“
  • ” میں زمین کھودوں گا اور تم لکڑیاں لاؤ
  • ” مجھے اپنا ساتھی بنالو
  • ” تمھارا چوکی دار بنوں گا

پہلے جملے میں لفظ میں بکرے کے لیے ، دوسرے جملے میں میں ہرن کے لیے اور تم ، بکرے کے لیے استعمال ہوا ہے۔ تیسرے جملے میں لفظ ” مجھے بطخ نے اپنے لیے اور چوتھے جملے میں لفظ ” تمھارا‘ مرغ نے اپنے ساتھیوں کے لیے استعمال کیا ہے۔ یعنی یہ بھی الفاظ نام کی جگہ استعمال ہوۓ ہیں ۔ ایسے الفاظ کو ضمیر کہتے ہیں۔

اس سبق میں اور ضمیر استعمال ہوئی ہے تلاش کر کے لکھیے۔

تم ، مجھے اور میں کے علاوہ اس سبق میں تمھیں کی ضمیر استعمال ہوئی ہے۔

خوش خط لکھیے:

خرگوش ، مرغ۔ خوبصورت ، بطخ ، صبح ،