Back to: NCERT Solutions For Class 6 Urdu | Chapterwise Notes
0
- کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
- سبق نمبر:20
- سبق کا نام: تنوین
آناً فاناً ، احتراماً ، اشارتاً ، تقریباً ، جبراً ، خصوصاً ، رسماً، عموماً ، عادتاً ،غالباً ، فوراً ، قصداً ، لازماً ، مثلاً ، نسبتاً ، واقعتاً ، وقتاً ، ہدایتاً ، شرارتاً ، شکایتاً ، مجبوراً ، مزاجاً۔
جملوں میں استعمال
- استاد کو دیکھ کر طلبا احتراماً کھڑے ہو گئے۔
- تمام زبانیں خصوصاً اردو نہایت شیریں زبان ہے۔
- اکمل فوراً گھر واپس جاؤ۔
- عادتاً وہ ایک اچھا لڑکا ہے۔
- وہ اتفاقاً مجھے مل گئے تھے۔
مشق: ان لفظوں کو لکھوائیے۔
تقریباً ،۔ دفعتاً ، قصداً ،مزاجاً ، واقعتاً۔
نیچے دیے ہوئے لفظوں پر تنوین لگوائیے اور انھیں سامنے لکھوائیے۔
| انتظام= | انتظامً |
| جبر= | جبراً |
| رسم= | رسماً |
| لازم= | لازماً |
| ارداہ = | ارادتاً |
| نسبت= | نسبتاً |
| تحفہ= | تحفتاً |
نیچے دیے ہوئے لفظوں سے تنوین ہٹا کر صحیح لفظ لکھوائیے۔
| احتراماً= | احترام |
| شرارتاً= | شرارت |
| عادتاً= | عادت |
| نتیجتاً= | نتیجہ |
| اشارتاً= | اشارہ |
مثال کے مطابق نیچے دیے ہوئے لفظوں کو بدل کر لکھوائیے۔
| مثال : مثلاً = | مثال کے طور پر |
| ہدایتاً= | ہدایت کے طور پر |
| شکایتاً= | شکایت کے طور پر |
| واقعتاً= | واقعی طور پر |
ان لفظوں کو پڑھوائیے۔
دفعتاً ، ہدایتاً ، کنایتاً ، دانستاً ، ہدیتاً ، قیمتاً۔