Jaan Pehchan Class 6 Solutions | تندرستی اور غذا

0
  • کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
  • سبق نمبر:29
  • سبق کا نام: تندرستی اور غذا

خلاصہ سبق:

سبق ” تندرستی اور غذا ” میں انسانی صحت اور اس سے متعلق اہم غذاؤں کا ذکر کیا گیا ہے۔ غذا انسانی زندگی کا لازمی جزو ہے۔ انسانی صحت کیلئے اچھی غذا ضروری ہے جس میں دودھ ، انڈے ، گہیوں ، چاول ، چنا ، سبزیاں ، پھل ، گھی ، مچھلی اور گوشت شامل ہیں۔

اچھی غذا سے انسانی جسم اور ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے۔ ہری سبزیاں صحت کے لیے مفید ہیں کیونکہ ہری سبزیاں بدن میں حرارت کو بڑھاتی ہیں جو غذا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ دودھ جسے عمدہ غذا بھی کہتے ہیں۔دودھ میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو صحت کے لیے ضروری ہیں۔ بچے ، بوڑھے ، جوان ، بیمار ، تندرست سب کے لیے دودھ یکساں مفید ہے۔

جسمانی صحت کے لیے اچھی اور واف غذا ضروری ہے۔ زیادہ کھانے سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان سست ہونا شروع ہوتا ہے اور اس کی صحت بگڑ جاتی ہے۔ پینے کا پانی ہمیشہ صاف ہو گندے پانی سے صحت بگڑ جاتی ہے۔صاف و تازہ ہوا اچھی انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔ صبح یا شام کی تازہ ہوا سے ذہن کو تازگی ملتی ہے۔تندرست رہنے کے لیے کام کے ساتھ آرام بھی نہایت ضروری ہے۔

سوچیے اور بتایئے:

انسانی غذا کی خاص چیز میں کون سی ہیں؟

انسانی صحت کیلئے اچھی غذا ضروری ہے جس میں دودھ ، انڈے ، گہیوں ، چاول ، چنا ، سبزیاں ، پھل ، گھی ، مچھلی اور گوشت شامل ہیں۔

ہری سبزیاں ہمارے لیے کیوں مفید ہیں؟

ہری سبزیاں صحت کے لیے مفید ہیں کیونکہ ہری سبزیاں بدن میں حرارت کو بڑھاتی ہیں جو غذا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

دودھ کو عمدہ غذا کیوں کہا گیا ہے؟

دودھ میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو صحت کے لیے ضروری ہیں۔ بچے ، بوڑھے ، جوان ، بیمار ، تندرست سب کے لیے دودھ یکساں مفید ہے اس لیے اسے عمدہ غذا بھی کہتے ہیں۔

ہمارے لیے صاف ہوا کیوں ضروری ہے؟

صاف و تازہ ہوا انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔ صبح یا شام کی تازہ ہوا سے ذہن کو تازگی ملتی ہے۔

زیادہ کھانے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟

زیادہ کھانے سے ہاضمہ خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان سست ہونا شروع ہوتا ہے اور اس کی صحت بگڑ جاتی ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کی مدد سے خالی جگہوں کو بھریے۔

صحت ، صاف ، غذا ، مفید ، حرارت

  • تندرست رہنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان اچھی غذا کھائے۔
  • ساگ اور ترکاریاں بدن میں حرارت بڑھاتی ہیں۔
  • ہری سبزیاں صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
  • پینے کا پانی ہمیشہ صاف ہونا چاہیے۔
  • صحت کے لیے صاف ہوا بھی ضروری ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں سے اسم الگ کر کے لکھیے۔

عمده غذا ، ہری سبزی، گندا پانی ، صاف ہوا،اچھی صحت ، خراب ہاضمہ۔

اسم: غذا ، سبزی ، پانی ، ہوا ، صحت ، ہاضمہ۔

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

  • انسان ، گہیوں ، چاول ، پھل، انڈا ، دودھ ، آدمی۔
  • عذا ، سبزی ، مچھلی ، ہڈی ، حرارت ، صحت۔

پہلی مثال میں دیے گئے کبھی الفاظ ( اسم ) مذکر ہیں ۔ یعنی مذکر وہ لفظ یا اسم ہے جس سے نہ ہونے کا علم ہوتا ہے ۔ دوسری مثال میں دیے گئے سبھی الفاظ یعنی اسم مؤنث ہیں ۔ ان سے کسی لفظ کے مادہ ہونے کا علم ہوتا ہے۔

مذکر اور مؤنث کی تین تین مثالیں آپ بھی لکھیے:

مذکر: کوا ، دریا ، خط
مؤنث: چڑیا ، ندی ، کتاب

خوش خط لکھیے۔

گہیوں ، عمدہ ، ہاضمہ ، نقصان ،ہمیشہ۔