پتنگ کی اڑان کی کہانی

0
  • کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت
  • سبق نمبر27: کہانی
  • سبق کا نام: پتنگ

خلاصہ سبق:

اس سبق میں ایک پتنگ کی اڑان کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔ایک روز رشید نے ایک پتنگ اڑائی۔تو ہوا نے پتنگ کو بلایا کہ آؤ میں تمھیں دنیا کی سیر کرواؤں۔ پتنگ کہنے لگی کہ جی تو چاہتا ہے مگر مجھے ڈور نے جکڑ رکھا ہے۔ ہوا بولی کہ میں تمھاری مدد کرتی ہوں۔یہ کہہ کر ہوا خوب تیز چلی اور پتنگ کو اڑا کر لے گئی۔

ہوا نہایت تیزی سے پتنگ کو اونچا اڑائے لیے چلی جارہی تھی جس کی وجہ سے پتنگ کی سانس پھولنے لگی۔اس نے اسے آہستہ چلنے کو کہا تو قہقہہ لگانے کے بعد ہوا نے اپنی چال اور بھی تیز کر دی۔ درختوں پہاڑوں سے نہایت تیزی سے گزرنے لگی۔اتںے میں سورج جے سامنے بادل کا ٹکڑا آیا۔ مینہ کی موٹی موٹی بوندیں پتنگ پر گریں۔ جس کی وجہ سے پتنگ بھیگ گئی۔ان بوندوں نے پتنگ کو نیچے دھکیل دیا۔ یوں پتنگ نالے میں آ گری۔نالے میں گرنے پر پتنگ بہت پچھتائی اور کہنے لگی کہ میں ڈور سے بندھی رہتی تو کیوں اس مصیبت میں پھنستی۔

سوچیے اور بتایئے:

ہوا نے پتنگ کو کیوں بلایا؟

ہوا نے پتنگ کو بلایا کہ آؤ میں تمھیں دنیا کی سیر کرواؤں۔

پتنگ کی سانس کیوں پھولنے لگی؟

ہوا نہایت تیزی سے پتنگ کو اونچا اڑائے لیے چلی جارہی تھی جس کی وجہ سے پتنگ کی سانس پھولنے لگی۔

قہقہہ لگانے کے بعد ہوانے کیا کیا؟

قہقہہ لگانے کے بعد ہوا نے اپنی چال اور بھی تیز کر دی۔ درختوں پہاڑوں سے نہایت تیزی سے گزرنے لگی۔

پتنگ نالے میں کیسے گری؟

مینہ کی موٹی موٹی بوندیں پتنگ پر گریں۔ جس کی وجہ سے پتنگ بھیگ گئی۔ان بوندوں نے پتنگ کو نیچے دھکیل دیا۔ یوں پتنگ نالے میں آ گری۔

نالے میں گرنے کے بعد پتنگ نے کیا کہا؟

نالے میں گرنے پر پتنگ بہت پچھتائی اور کہنے لگی کہ میں ڈور سے بندھی رہتی تو کیوں اس مصیبت میں پھنستی۔

نیچے دیے ہوئے حروف کو ملا کر لفظ بنائیے۔

پ + ت + ن + گ = پتنگ
س+ ا + ن + س= سانس
م+ص+ی+ب+ت= مصیبت
ب+و+ن+د+و+ں= بوندوں

نیچے دی ہوئی خالی جگہوں کو بھرئیے۔

  • میاں رشید نے ایک دن پتنگ اڑائی۔
  • لو ! اب ہم تم دنیا سیر کو جاتے ہیں۔
  • ہوا نے ایک زور کا قہقہہ لگایا۔
  • بوندوں نے پتنگ کونیچےدھکیل دیا۔
  • میں ڈور سے بندھی رہتی تو کیوں اس مصیبت میں پھنستی ۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں میں ‘وں’ ملا کر جمع بنائیے۔

مثال : شہر شہروں
پتنگ پتنگوں
درخت درختوں
پہاڑ پہاڑوں
مصیبت مصیبتوں
بوند بوندوں

پڑھیے سمجھیے اور لکھیے۔

اس سبق میں رشید ، پتنگ، ہوا ، دنیا ، درخت، پہاڑ، سورج وغیرہ الفاظ استعمال ہوۓ ہیں ۔ ان لفظوں سے کسی شخص ، جگہ یا چیز کے نام کا علم ہو رہا ہے ۔ ایسے لفظوں کو اسم کہتے ہیں۔

اس سبق سے پانچ اسم تلاش کرکے لکھیے۔

مینہ ، بوند ، نالے ، ڈور ، کیچڑ۔

خوش خط لکھیے۔

رشید ، تیزی ، مینہ ، ٹکڑا ، کیچڑ۔