ہ کے الفاظ

0
  • کتاب” جان پہچان “برائے چھٹی جماعت۔
  • سبق نمبر:19
  • سبق کا نام: ہ
ہ = ہرن ،ہاتھی۔

ہار ، ہجّے ، ہرن ، ہدایات ، ہلال ، ہمت ، ہے ، ہیں۔
بہن ، تہوار ، شہر ، مہک ، مہم۔
آہ ، راہ ، واہ ، شہزادہ ، گواہ ، گہوارہ۔
جگہ ، تہہ ، وجہ ، یہ ، فاختہ۔
بادشاہ ، پردہ ،خربوزہ ، دروازہ ، میوہ ، وہ۔
ترانہ ، خزانہ ، سکہ ، کعبہ ، علاقہ ، مکہ ، مدینہ، سلیقہ۔

  • لب پہ آتی ہے دعا بن کہ تمنا میری
  • زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
  • ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
  • درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا

جملوں میں استعمال

  • دلی ایک خوبصورت شہر ہے۔
  • یہ ہندوستان کا دل کہلاتا ہے۔
  • جگہ جگہ سے لوگ یہاں آتے ہیں۔
  • مور ہمارا قومی پرندہ ہے۔
  • مکہ اور مدینہ عرب کے مقدس اور مشہور شہر ہیں۔
  • ہمیں ہر کام سلیقے سے کرنا چاہیے۔
  • بات کہنا کا سلیقہ ہونا چاہیے۔

مشق: اس حرف کو لکھوائیے۔

  • ہ

ان لفظوں کو لکھوائیے۔

ہجّے ، ہدایت ، تہوار ، فاختہ ، مدینہ۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے حروف الگ الگ لکھوائیے۔

مہک= م+ہ+ک
بہن= ب+ہ+ن
کعبہ= ک+ع+ب+ہ
گہوارہ= گ+ہ+و+ا+ر+ہ
شہزادہ = ش+ہ+ز+ا+د+ہ
دائرے میں دیے ہوئے حروف کی مدد سے لفظ بنوائیے اور لکھوائیے۔

بہن ، مہک ، لہر ، شہر ، مہر ، نہر۔

تصویروں کو دیکھ کر خالی خانوں میں حروف لکھوائیے۔

جہاز= ج+ہ +ا+ز
چشمہ= چ+ش+م+ہ
دروازہ= د+ر+و+ا+ز+ہ
فوارہ= ف+و+ا+ر+ہ
خربوزہ= خ+ر+ب+و+ز+ہ

نیچے دیے ہوئے لفظوں پر خصوصی توجہ دلائیے اور ان کا فرق بتائیے۔

ہَل حَل
علَم اَلم
ارب عرب
قمر کمر
سہی صحیح

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو مثال کے مطابق لکھوائیے۔

مثال: پردہ پردے پردوں
دروازہ دروازے دروازوں
شہزادہ شہزادے شہزادوں
گہوارہ گہوارے گہواروں
قاعدہ قاعدے قاعدوں
ترانہ ترانے ترانوں
خزانہ خزانے خزانوں
علاقہ علاقے علاقوں