Ghode Aur Hiran Ki Kahani | گھوڑے اور ہرن کی کہانی

0
  • کتاب” اپنی زبان “برائے چھٹی جماعت
  • سبق نمبر09:کہانی
  • سبق کا نام: گھوڑے اور ہرن کی کہانی

خلاصہ سبق:

سوچیے اور بتایئے:

ہرن نے گھوڑے کو کیوں مارا؟

ہرن اور گھوڑے کے درمیان کسی بات پہ جھگڑا ہو گیا۔ جس کی وجہ سے ہرن نے گھوڑے کو مارا۔

گھوڑ اہرن سے کیوں بدلہ لینا چاہتا تھا ؟

ہرن ہلکا پھلکا اور پھرتیلا تھا اس نے اچھل اچھل کر گھوڑے کو پیٹا تھا۔جس میں گھوڑے کو چوٹ بھی آئی تھی۔اس لیے گھوڑے کو اس پہ غصہ تھا اور وہ ہرن سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔

شکاری سے مل کر گھوڑا کیوں خوش ہوا؟

شکاری سے مل کر گھوڑا خوش ہوا کہ شکاری کے ذریعے اسے اپنے دشمن سے بدلہ لینے کا موقع مل گیا ہے۔

گھوڑے نے ہرن سے کس طرح بدلہ لیا؟

گھوڑا شکاری کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر ہرن تک لے گیا۔ جس سے شکاری نے اس ہرن کو باآسانی شکار بنا لیا اور گھوڑے نے اپنا بدلہ لے لیا۔

ہرن کے مارے جانے کے بعد گھوڑے نے شکاری سے کیا کہا؟

ہرن کے مارے جانے کے بعد گھوڑا شکاری سے کہنے لگا کہ بھائی شکاری میں تمھارا احسان مند ہوں کہ تم نے میرے دشمن کا کام تمام کر دیا۔ اب تم اپنا شکار لے کر جا سکتے ہو۔

شکاری نے گھوڑے کو کیا جواب دیا ؟

شکاری گھوڑے سے کہنے لگا کہ احسان کی کیا بات مجھے شکار ملا تو اس کے ساتھ ایک اور فائدہ بھی ہوا کہ مجھے تم جیسا کارآمد جانور مل گیا ہے۔

شکاری نے گھوڑے کو کام کا جانور کیوں سمجھا ؟

کیونکہ گھوڑے کی لگام کھینچ کر آدمی اس کو بے بس کر لیتا ہے اور جس سمت چاہے اس کو موڑ کر لے جا سکتا ہے۔جو چاہے اس سے کام لے سکتا ہے۔

آپس میں لڑنا جھگڑنا کیوں ٹھیک نہیں؟

آپس میں لڑنے جھگڑنے سے دشمن اس لڑائی کا فائدہ اٹھاتے ہیں جس سے محض آپ کا ذاتی نقصان ہوتا ہے۔

صحیح جملوں کے سامنے ✅ اور غلط کےسامنے ❎ کا نشان لگائیں۔

  • ہرن اور گھوڑے میں بڑی دوستی تھی۔✅
  • گھوڑ اہلکا پھلکا اورپھر تیلا تھا۔❎
  • شکاری نے گھوڑے کو اپنی پیٹھ پر بٹھالیا۔ ❎
  • گھوڑا ہر قیمت پر ہرن سے انتقام لینا چاہتا تھا۔✅
  • آپس میں لڑنا جھگڑنا ٹھیک بات ہے۔❎

نیچے لکھی ہوئی باتوں کی وجہ لکھیے:

  • ہرن نے گھوڑے کو بہت پیٹا کیونکہ دونوں کا کسی بات پہ جھگڑا ہو گیا تھا۔
  • گھوڑے کو غصہ اس لیے آیا کہ ہرن اسے مار پیٹ کر چلتا بنا تھا۔
  • ہرن کے مرنے کے بعد گھوڑے نے اطمینان کا سانس لیا کیونکہ اس کا دشمن مارا گیا تھا۔
  • شکاری کے سامنے گھوڑا بے بس تھا کیونکہ شکاری نے اسے لگام ڈال رکھی تھی۔
  • آپس میں لڑنا جھگڑنا ٹھیک نہیں کیونکہ اس سے دشمن کو فائدہ ہوتا ہے۔

نیچے دیے ہوۓ جمع الفاظ کی واحد لکھیے

واحد جمع
ترکیب تراکیب
مشکل مشکلات
فائدہ فوائد
تکلیف تکالیف
بستی بستیاں
تجویز تجاویز

سبق کی مدد سے خالی جگہوں کو بھریے۔

ایک ہرن اور گھوڑے میں بڑی دوستی تھی ۔ ایک بار سی بات پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا، ہرن ہلکا پھلکا تھا۔ اس نے اچھل اچھل کر گھوڑے کوخوب پیٹا۔گھوڑے نے ہرن سے بدلہ لینے کے لیے ایک شکاری کی مدد لی۔اس نے گھوڑے کی مدد سے ہرن کا شکار کیا۔اب گھوڑے نے شکاری سے کہا میرا کام ہو گیا۔ اب تم میرے منھ سے یہ لگام نکالو اور مجھے جانے دو، شکاری نے کہا یہ لگام اب تمھارے منھ سے نہیں نکلے گی ،تم تو بڑے کام کے جانور ہو، مجھے تو دوہرا فائدہ ہوا ، شکار بھی ملا اور کام کا جانور بھی۔

یہ کہانی آپ کوکیسی لگی پانچ جملوں میں لکھیے۔

  • یہ کہانی نہایت دلچسپ اور سبق آموز ہے۔
  • گھوڑے اور ہرن کی لڑائی سے پتا چلتا ہے کہ کبھی بھی دوران لڑائی حد سے تجاوز نہ کیا جائے۔
  • اگر آپس میں لڑائی ہو جائے تو بدلے کی آگ میں سلگنے کی بجائے آپس میں معملات کو سلجھانے کی کوشش کی جائے۔
  • کسی کے لیے گڑا نہ کھودا جائے کہ اکثر اس میں انسان خود بھی منھ کے بل گرتا ہے۔
  • کسی بھی انسان پر بہت جلد اور فوراً بھروسہ نہ کیا جائے۔