ہندوستان میں آریاؤں کی آمد

0

ہندوستان میں آریاؤں کے داخلے کا زمانہ ۱۵۰۰ ق۔م مقرر کیا جاتا ہے۔ہندستان میں آریاؤں کا سابقہ دراوڑی اور آسٹرک قوموں سے پڑا۔ دراوڑوں سے ان کا مقابلہ مغربی اور شمال مغربی ہندوستان میں ہوا۔جبکہ آسٹرک زیادہ تر مشرقی اور وسط ہند کے علاقوں میں آباد تھے ۔ان قوموں کو زیر کرنے میں انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی اس جدوجہد کی جھلکیاں رگ وید کے بعض قصوں میں نظر آتی ہیں۔

موجودہ ہندی تمدن کو خالص آریائی تمدن نہیں کہا جا سکتا۔فتح اور مفتوح دونوں آخر میں ایک دوسرے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔کیونکہ ہندوستان میں آریاؤں کا ایک ایسے تمدن سے سابقہ پڑھا تھا جو کئی لحاظ سے آریاؤں کے تمدن پر فوقیت رکھتا تھا۔آریاؤں نے دراوڑی مزہب کے بہت سے عناصر قبول کر لئے۔بعض دیوی دیوتاؤں کے تصورات اور دیو مالا ، کچھ کھانے پینے کی چیزیں، پان سپاری، لباس میں دھوتی اور ساری خالص دراوڑی عناصر ہیں۔دراوڑی زبانوں کا آریائی زبان کی قواعد اور صوتیات پر کافی اثر پڑا ہے اور آریائی زبان ہند ایرانی مراحل سے گزر کر ہند آریائی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ ہندوستان میں ہند آریائی ارتقاء کو عام طور پر تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے:

  • 1 قدیم ہند آریائی (1500ق۔م تا 500ق۔م)
  • 2 وسطی ہند آریائی (500ق۔م تا 1000ء)
  • 3 جدید ہند آریائی (1000ء تا زمانہ حال)

Mock Test 4

ہندوستان میں آریاؤں کی آمد 1