Advertisement
Advertisement

جب سے انسان کو زبان کی اہمیت کا شعور پیدا ہوا اس وقت سے آج تک اس نے اس کے اغاز کے بارے میں خیال آرائی کی۔ قدیم زمانے کے لوگ زبان کو خدا کی بنائی ہوئی چیز سمجھتے تھے۔ چنانچہ سنسکرت کو دیو باشاہ سے تعبیر کرنے کا یہی مطلب تھا۔

Advertisement

علم زبان کو ایک معین اور مستقل علم سمجھے جانے کے بعد سے بھی ماہرین لسانیات اس مسئلے پر غوروفکر کرتے رہے ہیں۔ چنانچہ اس بارے میں کہ کسی خاص کام کو ظاہر کرنے کے لئے کہ اس کی آواز کیوں کر منتخب کی گئی،بہت کچھ قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں۔ جدید دور کے ایک مشہور ماہرلسانیات میکس میولر نے زبان کے آغاز کے بارے میں آج تک جو خیالات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں ان کو اکٹھا کرنے اور ان کی چھان بین کرنے کی کوشش کی ہے۔اور انہیں چار نظریوں کی صورت میں پیش کیا ہے۔

  • صوت تقلیدی نظریہ
  • فجائی نظریہ
  • ابتلا زائی نظریہ
  • ہائی سو نظریہ

صوت تقلیدی نظریہ

اس نظریے کا ما حاصل یہ ہے کہ الفاظ فطری اصوات کی نقلیں ہیں۔انسان نے کتے کے بھونکنے کی نقل کی،جس سے ابتدائی” بآوواد” کت”باآ٬٬ جیسے لفظ بنے۔انگریزی کا لفظ ککو اور اس سے مشتق “کا کٹ ” وغیرہ اس کی مثالیں ہیں۔یہ نظریہ اس مماثلت کی بنا پر بنایا گیا کہ عموماً بچے جانوروں کو اس آواز سے موسوم کر دیتے ہیں جو ان سے سنتے ہیں۔ مثلاً ” میاؤں” (بلی)٬ “میں میں”(بکری)٬ “چوں چوں” (چڑیا) وغیرہ۔ اس نظریے کو صوت تقلیدی نظریہ اسی لیے کہتے ہیں کیونکہ مختلف آوازوں کی بنا پر اس کا وجود ہوا۔

Advertisement

فجائی نظریہ

دوسرا نظریہ زبان کے آغاز کے بارے میں فجائی نظریہ ہے۔ اسے مزاجاً “پوپو” نظریہ سے موسوم کیا گیا ہے۔اس کو” ٹٹ ٹٹ” نظر یہ بھی کہا گیا ہے۔اس کی بنیاد اس نفسیاتی خصوصیت پر ہے جو مختلف چیزوں یا مظاہر کا مشاہدہ دل میں مختلف قسم کے احساسات اور جذبات پیدا کرتا ہے اور ان جذبات اور احساسات کو انسان مختلف قسم کی موزوں آوازوں کے ذریعے ظاہر کرتا ہے۔اس کی مثال “دھت”، “تف”٬ “ہاۓ” وغیرہ ہیں۔

Advertisement

ابتلا زائی نظریہ

اس نظریہ کی بنیاد اس بات پر ہے کہ ابتدائی زمانے کا انسان جب خاص خاص چیزوں کا مشاہدہ کرتا تھا تو جوابی ردعمل کے طور پر اس کی زبان سے بے ساختہ کچھ آوازیں نکل جاتی تھیں۔یہی آوازیں رفتہ رفتہ اس چیز کے نام کے طور پر مستعمل ہو گیں۔مثال کے لیے اردو کا لفظ “جگمگ”٬ “جھلاجھل” وغیرہ پیش کیے جاسکتے ہیں۔ اس نظریے کو ا بتلا زائی یا ” لیتھو جنک نظریہ” سے معصوم کیا جاتا ہے۔

ہائی سو نظریہ

یہ ہمارے روزمرہ مشاہدہ کی بات ہے کہ مزدور جب بھاری بوجھ اٹھاتے ہیں، یا کسی کٹھن کام میں ان کو جسمانی قوت سے کام لینا پڑتا ہے تو سب مل کر کچھ آوازیں بلند کرتے ہیں جس سے ان کا بوجھ کچھ ہلکا ہو جاتا ہے۔ اس طرح مغربی ملکوں میں ملاح جب جہازوں کے لنگر کو کھینچتے ہیں تو”یو ہے ہو” کی صدا بلند کرتے ہیں لیکن ہمارے یہاں عام طور پر مزدور اور ملاح “ہائی سو” کی صدا نکالتے ہیں۔

Advertisement

الفاظ کے مادے انسانی افعال کو ظاہر کرتے ہیں۔اس کی بنیاد پر بعض علماء نے یہ نظریہ مرتب کیا ہے کہ محنت اور مشقت کے ردعمل کے طور پر جو آواز انسان فطرتاً نکالتا ہے، ان سے خود کام کا اظہار ہوتا ہے۔ اس نظریہ کو نوارے نے پیش کیا تھا۔

Mock Test 4

زبان کے نظریات 1

Advertisement